Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگبنگلہ دیش اور ہندوستان کے مابین ہوئے سات اہم معاہدے

بنگلہ دیش اور ہندوستان کے مابین ہوئے سات اہم معاہدے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: وزیر آعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر آعظم شیخ حسینہ کے مابین ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین تعلقات میں توسیع کے بعد ہونے والے مزاکرات کے بعد ہفتے کو سات معاہدوں پر دستخط ہوئے۔اس دوران تینپروجیکٹس  بھی شروع کئے گئے۔ان میں سے ایک پروجیکٹ بنگلہ دیش سے ایل پی جی کی در آمد سے متعلق ہے۔یہ در آمد شدہ ایل پی جی ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں تقسیم کی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر آعظم نریندر مودی نے کہا ”آج کی بات چیت سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی“۔وزیر آعظم نریندر مودی اور شیخ حسینہ کے درمیان بات چیت کے بعد،دونوں ممالک نے آبی وسائل،نوجوانوں کے امور،ثقافت،تعلیم اور ساحلی نگرانی سے متعلق سات معاہدوں پر دستخط کئے۔اس موقع پر مودی نے کہا کہ ”میں اس کامیابی پر دونوں ممالک کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں“۔