Monday, June 9, 2025
Homeاسپورٹسبڑھتی عمر اور کمزور ہوتی نظر ، کوہلی کا اب اصل مسئلہ

بڑھتی عمر اور کمزور ہوتی نظر ، کوہلی کا اب اصل مسئلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نیوزی لینڈ کے دورہ میںانتہائی ناکام رہے اور وہ ٹی20 ، ونڈے اور ٹسٹ سیریز میں مجموعی طور پر 12 اننگز میں صرف ایک سنچری اسکور کرپائے جبکہ ٹسٹ کی چاروں اننگز میں وہ صرف 38 رنز ہی بنا پائے ہیں اور اس تشویشناک پہلو کا تجزیہ کرتے ہوئے ہندوستان کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا کہ کوہلی کو اب بڑھتی عمر اور کمزور ہوتی نظر سے خود کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو سمجھتے ہیں کہ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی جوکہ دورہ نیوزی لینڈ پر رنز بنانے کیلئے سخت جدوجہد کرتے رہے انہیں اس جدوجہد سے باہر آنے کیلئے زیادہ پریکٹس کی ضرورت ہے۔ کپل دیو نے کہا کہ عمر کا اثر بھی مظاہروں پر پڑتا ہے۔ 31 سالہ کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف منعقدہ دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں 4 اننگز میں صرف 38 رنز اسکور کرپائے اور اس دوران رنز بنانے کی ان کی اوسط 9.50 رہی۔ علاوہ ازیں محدود اوورس کی کرکٹ میں بھی وہ صرف ایک نصف سنچری کی بدولت 180 رنز اسکور کرپائے ہیں۔

 کپل دیو نے اے بی پی نیوز سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر بڑے کھلاڑی کے کریئر میں ایسا مرحلہ آتا ہے اور کوہلی کے ساتھ یہ عمر کا مسئلہ ہے کیونکہ 30 برس کی عمر میں پہنچنے کے بعد آنکھوں کی بصارت میں تبدیلی آتی ہے جس کے بعد 6 مہینے کا وقفہ ایسا گذرتا ہے جس کے بعد کھلاڑی کو اس سے ہم آہنگی ہوجاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کوہلی کو اپنی بصارت سے خود آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ جب بڑے کھلاڑیوں کے کریئر میں وہ ایل بی ڈبلیو یا بولڈ ہونا شروع ہوتے ہیں تو انہیں ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ وہ زیادہ پریکٹس کرے تاکہ وہ اس مسئلہ پر قابو پاسکیں۔

ہندوستان کو پہلی مرتبہ عالمی چمپئن بنوانے والے سابق کپتان کپل دیو نے کہا کہ کئی ایسے بیٹسمین جن میں ویریندر سہواگ، راہول ڈراویڈ اور کرکٹ کے لیجنڈ رچرڈ نے بھی اس طرح کے مشکل حالات کا سامنا کیا ہے۔ کوہلی کے ساتھ بھی یہ مسئلہ درپیش ہوچکا ہے کیونکہ 18 سے 24 سال کی عمر میں بصارت اپنی عروج پر ہوتی ہے جس کے بعد بصارت میں کمی آنا شروع ہوتی ہے اور یہ کھلاڑی پر منحصر ہوتا ہیکہ وہ اپنی بصارت میں ہونے والی کمی سے کس طرح خود کو ہم آہنگ کرتا ہے۔ کپل دیو سمجھتے ہیں کہ کوہلی کو اپنی تکنیک میں تبدیلی اور زیادہ پریکٹس کی ضرورت ہے۔