ممبئی ۔ مہاراشٹر میں سنیما ہالوں کو کھولنے کی اجازت ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اگلے چند مہینوں میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی متعدد فلمیں بڑی ہٹ ثابت ہوں گی جنہیں اس وقت کا انتظار تھا ۔ رواں ہفتہ بالی ووڈ فلموں کے ٹریلرز کی بارش ہو رہی ہے کیونکہ حالیہ برسوں میں جن فلموں نے دھوم مچائی ہے اس کے سیکویل کے ٹریلرز ریلیز کردئے گئے ہیں جنہیں ایک دن میں ہی لاکھوں لوگوں نے دیکھا ہے ۔ بنٹی اور ببلی 2، انتیم اور ستیہ میوا جیتے 2 کے بنانے والوں نے اپنی اپنی فلموں کے ٹریلر جاری کردیئے۔
بنٹی اور ببلی 2 کا اگر ہم اس کے ٹریلر کو دیکھیں تو ہم ہنسی کے ہنگامے میں ہیں۔ رانی مکھرجی، سیف علی خان، سدھانت چترویدی اور شروری اسٹارر ایک تفریحی سفر کی طرح لگتا ہے۔ اس فلم میں انتہائی قابل اعتماد پنکج ترپاٹھی بھی ہیں۔ ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے کافی مثبت تبصرے مل رہے ہیں۔
اس کے بعد سلمان خان اسٹار والی فلم کا ٹریلیر ہے ۔مہیش وی منجریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی، انتیم میں سلمان خان کو ایک پولیس عہدیدار اور ان کے بہنوئی آیوش شرما کو ایک بے رحم غنڈے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ آیوش اس فلم میں مخالف کردار میں ہے جس میں مہیش وی منجریکر بھی ہیں۔سلمان خان کے چاہنے والوں کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے ۔
اس کےبعد ایک اور فلم ستہ میوا جیتے کے سیکویل کا ہے ۔ 2018 کی فلم ستیہ میوا جیتے کے سیکوئل میں جان ابراہم ٹرپل رول میں ہیں۔ ملاپ زاویری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دیویا کھوسلہ کمار بھی ہیں۔ میرا فنڈا ڈنڈی نہیں ہے، میرا فنڈا ڈنڈا ہے. گاندھی جی کی ہمیشہ جئے ہو، لیکن بھگت سنگھ میرا بندہ ہے۔ ٹریلر میں جان ابراہم ایسے دم دار مکالمے ادا کررہے ہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ فلم اس طرح کے بڑے مکالموں سے بھری ہوگی۔