Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگبی آر امبیڈ کر کے مجسمہ کی اونچائی 350فٹ کی جائے گی،دوسال...

بی آر امبیڈ کر کے مجسمہ کی اونچائی 350فٹ کی جائے گی،دوسال میں مکمل ہوگی یہ یادگار: اجیت پوار

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی: مہارا شٹرا حکومت نے بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کے مجوزہ مجسمے کی اونچائی کو 250 فٹ سے بڑھا کر 350 فٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جو 100فٹ اونچی چوٹی پر کھڑا ہے۔یہ بات چہار شنبہ کو نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بتائی۔کابینہ نے عظیم الشان یادگار پروجیکٹ کی پیش کش کو دیکھا اور کانسی کے مجسمے کی بلندی 100فٹ تک بڑھانے کی تجویز کو منظوری  دے دی۔پوار نے کہا کہ ”توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ دو سال میں مکمل ہو جائے گا اور اس کے لئے فندز ی کو ئی کمی نہیں ہو گی۔

وزیر آعظم نریندر مودی نے انڈو ملز کمپاؤنڈ میں اکتوبر،2015 میں،اسٹیٹ آف اکوالیٹی“ کے لئے سنگ بنیاد رکھا تھا،جو 12.50 ایکڑ اراضی میں پھیلا ہوا تھا۔ہندوستانی آئین کے معمارامبیڈ کر کے لئے تجویز کردہ اس یادگار میں،ایک 600نشستوں والا آڈیٹوریم،400

کی گنجائش والی لائبریری اور تحقیقی مرکز،بودھ مذ ہب کی علامتیں اور نو واردات ہوں گے۔اور اس یادگار کے چاروں جانب چھ میٹر چوڑا ایک سر کلر روٹ ہوگا۔

اس پروجیکٹ کی نگرانی ممبئی میٹرو پولیٹین ریجن ڈویلپمنٹ اتھاریٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کرے گی،اور یہ ایک ماحول دوست یادگار ہوگی۔انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ،بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت حکومت نے اپنے دور میں اس معاملے میں کچھ نہیں کیا،لیکن اب اس کو دو سال میں مکمل کرنے میں تیزی لائی گئی ہے۔

تاہم۔ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے سب سے چھوٹے پوتے،ریپنلکن آرمی کے صدر آنند راج وائی امبیڈ کر نے اجیت پوار پرلوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا،اور کہا کہ مجسمے کی اصل بلندی 350 فٹ تھی۔انہوں نے کہا کہ ”ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ پیدل قد کے علاوہ،تنہا مجسمہ بھی 450

لمبا ہو نا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اس مطالبے کے بعد،سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ سازی کی اونچائی کو تقریبا 600 فٹ تک بڑھا دیا گیا تھا۔