Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگبی جے پی سے اتحاد کے باجود شیوسیناکی135  نشستوں پر توجہ مرکوز

بی جے پی سے اتحاد کے باجود شیوسیناکی135  نشستوں پر توجہ مرکوز

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے واضح طور پرکہا ہےکہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد برقرار ہے اور دونوں پارٹیاں آئندہ انتخابات فی کس135 نشستوں پر انتخابات لڑئیں گی۔ ادھو نے مختلف قیاس آرائیوں کے درمیان یہ بات کہی ہے ۔

مذکورہ فارمولے پر بی جے پی صدر امیت شاہ اورچیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے فیصلہ کیا ہے اور ہم اسی پرکاربند ہیں اور اس اتحاد کے بارے میں جلد ہی اعلان کردیاجائے گا۔دونوں پارٹیاں باقی نشستیں دیگر اتحادی جماعتوں کے لیے چھوڑ دیںگی۔ مہاراشٹرا اسمبلی میں مجموعی طور پر288 نشستیں ہیں۔

دریں اثناءمعروف کسان رہنمائکشور ساہو نے کل شیوسینا میں شمولیت اختیار کرلی ،حالانکہ چند روز قبل موٹر وہیکل قانون سمیت کئی معاملات پر ان کا بی جے پی کیساتھ معاہدہ ہواتھا۔ودربھ جن آندولن سے وابستہ کشور ساہو کو ایسے محل سے ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے ۔

یاد رہے کہ 18 ریاستوں کی64 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ21 اکتوبرکوکروائے جائیں گے اور ان انتخابات کے نتائج کا24 اکتوبرکو اعلان کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 64 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے رائے دہی21 اکتوبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔ انتخابات کے لئے اعلامیہ23 ستمبرکو جاری کیا جائے گا اور ان نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ30 ستمبر ہے اور ناموں کو3 اکتوبر تک واپس لیا جاسکتا ہے ۔

ان نشستوں میںکرناٹک میں15 ، اترپردیش میں11 ، بہار اورکیرالہ میں فی کس5، پنجاب ،گجرات اور آسام میںفی کس 4، سکم میں 3 ، ہماچل ، راجستھان ، تمل ناڈو میںفی کس2، چھتیس گڑھ ، اروناچل پردیش ، مدھیہ پردیش ، میگھالیہ ،اڈیشہ اور تلنگانہ کی ایک نشست شامل ہے ۔ اس کے علاوہ مرکزی علاقے پڈوچیری کی ایک نشست پر بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔