Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگبی جے پی نے اسمبلی کارروائی کی نشریات سے میڈیا کو روک...

بی جے پی نے اسمبلی کارروائی کی نشریات سے میڈیا کو روک دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلور۔ بی جے پی حکومت میں میڈیا پر پابندی کا سلسلہ کورونا وائرس کی طری پھیل ہے۔ حال ہی میں ملیالم کے دونیوز چینلوں پر پابندی لگانے اور زبردست تنقید کے بعد فیصلہ واپس لینے کے بعد اب کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے تازہ فرمان جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے اسمبلی کی کارروائی کے دوران میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پہلے اسمبلی کی کارروائی کے دوران میڈیاکیمروں پر روک لگی تھی اور بعد میں اسمبلی ہاوس، اور پھر آخر میں اسمبلی لاونج میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ میڈیا کو صرف پریس روم میں آنے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے جب کرناٹک اسمبلی میں صحافیوں پر پابندی عائد کی گئی ہو۔ اس سے پہلے 18 فروری کوکرناٹک اسمبلی کے اسپیکر وشویشور ہیگڑے کاگیری نے اسمبلی میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ اسپیکر کے دفتر کے ذریعہ جاری اعلامیہ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیاکسی بھی وقت اسمبلی میں داخل نہیں ہو سکتے۔

اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ اراکین اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے انتخابی حلقہ سے ایوان میں آتے ہیں۔ یہ ان کا نجی وقت ہوتا ہے جب وہ وہاں رہتے ہیں۔ جب صحافی ان سے ملنے کے لیے اسمبلی ہاوس میں آتے ہیں تو یہ ان کی پرائیویسی پر حملہ ہے۔اس سے قبل 2019 میں اسمبلی اسپیکر نے خانگی چینلوں پر ایوان کی کارروائی کے براہ راست نشریات پر روک لگانے کا حکم دیا تھا۔