نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے انگلینڈ اورویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے کہا ہے کہ جاری سیریز کے پانچویں اورآخری ٹسٹ کو دوبارہ شیڈول کیا جائے کیونکہ تازہ ترین کورونا معاملے کے بعدہندوستانی کھلاڑیوں نے اسے کھیلنے میں ہچکچاہٹ محسوس کی ہے جس کے بعد اسے منسوخ کردیا گیاہے ۔ہندوستان چار ٹسٹ میچوں کے بعد سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔
بی سی سی آئی اور ای سی بی کے درمیان مضبوط تعلقات کی مناسبت سے بی سی سی آئی نے ای سی بی کو منسوخ شدہ ٹسٹ میچ کے ری شیڈول کی پیشکش کی ہے۔ دونوں بورڈز اس ٹسٹ میچ کو دوبارہ شیڈول کرنے کے لیے ایک وقت تلاش کرنے کے لیے کام کریں گے۔ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ منسوخ شدہ ٹسٹ کو دوبارہ منعقد کرنے کےلئے کوشاں ہے ۔
بی سی سی آئی نے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ساتھ مل کر کورونا کے تازہ معاملے کے بعد مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں شیڈول پانچواں ٹسٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بی سی سی آئی اور ای سی بی نے ٹسٹ میچ کھیلنے کا راستہ تلاش کرنے کے لیے کئی دور کی بات چیت کی تاہم ہندوستانی ٹیم کے دستے میں کوویڈ 19 کے پھیلنے کے بعد اولڈ ٹریفورڈ ٹسٹ میچ منسوخ کرنے کے فیصلےپرمجبور کیا۔
بی سی سی آئی نے ہمیشہ کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس پہلو پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔بی سی سی آئی ان مشکل وقتوں میں ای سی بی کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہے گا۔یادر رہے کہ جمعرات کو ٹیم کے اسسٹنٹ فزیو تھراپسٹ یوگیش پرمار بھی ہیڈ کوچ روی شاستری ، بولنگ کوچ بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ آر سریدھر کے کورونا سے متاثر ہونے کے چند دن بعد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔