Monday, June 9, 2025
Homeبیناتبیس لاکھ سے زیادہ بندگان حق کا وقوفِ عرفہ کے بعد مزدلفہ...

بیس لاکھ سے زیادہ بندگان حق کا وقوفِ عرفہ کے بعد مزدلفہ میں پڑاؤ

دنیا بھر سے آئے ہوئے بیس لاکھ سے زیادہ بندگان حق حج کے رکن اعظم وقوفِ عرفہ کی تکمیل کے بعد مزدلفہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کئیہیں اور پھر کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے۔اس سے پہلے انھوں نے مکہ مکرمہ کے نواح میں واقع میدانِ عرفات میں خطبہ حج سماعت کیا اور نویں ذی الحجہ کا سورج ڈھلنے تک وہیں قیام کیا۔مسجد نبوی کے امام مفتی اعظم ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج میں مسلمانوں پر نیک اعمال اور اخلاق حسنہ اپنانے اور انھیں بْرے کاموں سے بچنے کی تلقین کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سیاست اور معیشت کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔حجاج کرام مزدلفہ میں رات قیام کے بعد منگل کو واپس منیٰ چلے جائیں گے جہاں وہ شیطان (جمرات) کو کنکریاں مارنے کی سنت ادا کریں گے اور اس کے بعد جانور قربان کریں گے۔ یہ عمل تین روز تک جاری رہے گا۔اس دوران میں حجاج کرام اپنے سر منڈوائیں گے اور کعبۃاللہ کا آخری طواف ”طواف زیارہ” کریں گے اور یوں ان کے مناسک حج کی تکمیل ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ حجاج کرام جبلِ عرفات سے نماز ظہر اور عصر ادا کرنے کے بعد روانہ ہوئے تھے اور وہ خراماں خراماں چلتے ہوئے سات کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے مزدلفہ پہنچچکیہیں۔سعودی حکومت نے حج انفراسٹرکچر کے تحت گذشتہ برسوں کے دوران میں عرفات سے مزدلفہ تک مخصوص راستے اور شاہراہیں بنا دی ہیں تاکہ حجاج کرام بآسانی پیدل سفر کرسکیں۔بعض حجاج ذاتی گاڑیوں یا بسوں کے ذریعہ بھی یہ سفر طئے کئے ہیں۔ تاہم زیادہ تر پیدل ہی عرفات سے مزدلفہ پہنچے ہیں۔