Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںتلنگانہ آر ٹی سی ملازمین پانچ اکٹو بر سے کریں گے غیر...

تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین پانچ اکٹو بر سے کریں گے غیر معینہ مدت کی ہڑتال

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے ملازمین نے اتوار کے روز اپنے مطالبات کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے پانچ اکتوبر سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔جس کا اہم مطالبہ اس یونٹ کے حکومت میں ضم کرنے کے لئے ہے۔

مختلف ملازم یونینوں کی مشترکہ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) نے کہا کہ انہیں ریاستی حکومت کے ”قابل مذمت رویہ“ نے ہڑتال کرنے پرمجبور کیا ہے۔جو ہڑتال کی اطلاع کے بعد بھی زیر التوا مطالبات کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مذکورہ یونینیں ٹی ایس آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کی خواہاں ہیں۔اس مہینے کے شروع میں نقصان سے دوچور ہونے والی آندھرا پر دیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے پی ایس آر ٹی سی) کو پڑوسی ریاست میں حکومت میں ضم کردیا گیا تھا۔

انضمام کے علاوہ،ٹی ایس آرٹی سی ملازمین یونین،اجرت پر نظر چانی،ملازمت کی حفاظت،سرکاری واجبات اور خالی جائدادوں کو پر کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔یونینوں کے مطابق ایک لاکھ سے زیادہ ملازمین میں سے آدھے ملازمین کنٹراکٹ کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔

یونین کے رہنماؤں نے الزام لگایا کہ ملازمین پر کام کا زبردست دباؤ ہے،کیونکہ انہیں ڈبل ڈیوٹی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایس آر ٹی سی میں گزشتہ پانچ سالوں میں ایک بھی نیا ملازم بھرتی نہیں کیا گیا ہے۔

تلنگانہ مزدور یونین (ٹی ایم یو) کے جنرک سکریٹری اشوا تھا مہ ریڈی نے کہا کہ وہ حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ گزشتہ سال کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے جو یقین دہانی کرائی تھی،اسے پورا کیا جائے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ان کے معاملات پر بات کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اگلے چھ دنوں میں ان کے مطالبات کا جواب دینے میں ناکام رہی تو ان کے پاس ہڑ تال کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔