حیدرآباد: اس سے پہلے کہ تلنگانہ 13 اکتوبر کے قیامت صغری سے ہونے والے تباہی سے مکمل طور پر آزاد ہوسکے ایک اور طوفانی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میںکم دباو¿ کے علاقے کی توقع ہے جوکہ 19 اکتوبر کے آس پاس وسطی خلیج پر تشکیل پائے گا جس سے تلنگانہ میں 2 دن تک شدید بارش ہونے کا خدشہ ہے۔ امکان ہے کہ اکتوبر19 کے 24 گھنٹوں کے بعد کم دباو¿ کا علاقہ زیادہ نمایاں ہوجائے گا۔ جون اور 19 اکتوبر کے درمیانی عرصہ میں یہ 11 واں کم دباو¿ کا واقعہ ہوگا کیونکہ اس برسات کے موسم میں خلیج بنگال میں کم از کم 10 کم دباو¿ کے نظام تشکیل پائے ہیں۔ حکام کے مطابق ریاست تلنگانہ میں اس طوفانی بارش میں اب تک تقریبا 50 فیصد بارش ان 10 موسمی نظام کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اگست میں 5 ایسے موسمی نظام دیکھنے میں آئے ، ستمبر میں 2 اور جون ، جولائی ، اکتوبر میں بالترتیب 1کم دباو¿ کا نظام دیکھا گیا ہے ۔ کم دباو¿ جو خلیج بنگال میں 19 تاریخ کو پیدا ہوگا اس سے ریاست بھر میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ حیدرآباد سے بالکل نیچے جنوبی تلنگانہ میں شدید بارش کا خدشہ ہے۔
تاہم کم دباو کی پیش قیاسی کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ موسم کے نمونے کم اندازہ کر سکتے ہیں یا اس سے زیادہ پیش قیاسی کرسکتے ہیں جیسا کہ اس ہفتے کے آغاز میں دیکھا گیا تھا۔ دریں اثنا آئی ایم ڈی نے ریاست کے الگ الگ مقامات پر 19 سے 20 اکتوبر کے دوران بھاری سے انتہائی بھاری بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ امکان ہے کہ اس سیزن میں دسہرا تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ریاست میں ابھی تک ، ٹی ایس ڈی پی ایس کے مطابق یکم سے 16 اکتوبر 2020 تک مانسون کی مجموعی بارش 133.3 ملی میٹر ہے ، جبکہ عام 64.0 ملی میٹر کے مقابلے میں 108 فیصد سے زیادہ ہوچکی ہے۔ یکم جون 2020 سے 16 اکتوبر 2020 تک ریاست کی مجموعی بارش 1,211.6 ملی میٹر ہے ، عام طور پر 784.4 ملی میٹر کے مقابلے میں 54 فیصد سے زیادہ ہوئی ہے ۔ دریں اثناء 17اور 18 اکتوبر کے دوران ، عادل آباد ، کمورم بھیم ، مانچریال ، مولگو ، بھدرادری میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔باقی ضلعوں میں کوٹھاگدیم ، کھمم ، نلگنڈہ ، یادگیری بھووناگیری ، جانگاون ، محبوب آباد ، سدی پیٹ ، میڈچل۔ ملکاجگیری ، حیدرآباد ، رنگاریڈی ، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں ہلکی سے بہت ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔