ریاض – 7/ ستمبر – تلنگانہ این آر آئی جرنلسٹس اسوسی ایشن سعودی عرب (TNJASA) کی جانب سے ہندوستان کے مختلف علاقوں میں حکومت کی جانب سے آزادی صحافت کے خلاف کی جارہی سازشوں اور آزادی صحافت پر شکنجہ کسنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے ہندوستان کی صحافتی برادری اور صحافیوں کے ساتھ اظہار یگانگت کیا گیا۔ کنوینر TNJASA جناب کے این واصف نے تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس ، حیدرآباد یونین آف ورکنگ جرنلسٹس ، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین ، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن اور دیگر تنظیموں کی جانب سے حیدرآباد اور ملک کے دیگر شہروں میں منعقد کی گئی احتجاجی ریالیوں اور صحافیوں کے تمام مطالبات کی بھرپور تائید کا اعلان کیا۔ انہوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ ہندوستان میں آزادی صحافت کو یقینی بنایا جائے اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے والے صحافیوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں پر روک لگائی جائے کیوںکہ آزاد صحافت صحتمند جمہوریت کے لیے بے حد ضروری ہے ۔ TNJASA کے دیگر اراکین محمد سیف الدین ، غوث ارسلان ،سید ضیا الرحمن ، میر محسن علی ، محمد تجمل علی خان ، محمد عبدالباسط ، محمد امین الدین انصاری اور عبدالرحمن مرزا بیگ نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ ملک میں آزادی صحافت کو یقینی بنایا جائے۔
تلنگانہ این آر آئی جرنلسٹس اسوسی ایشن سعودی عرب کا ہندوستانی صحافیوں سے اظہار یگانگت
- Advertisement -
- Advertisement -