حیدرآباد: ستمبر میں ہوئی بارشوں کے بعد تلنگانہ میں مختلف مقامات پر زیر زمین پانی کی سطح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ آبی سال 2020-21کے دوران ریاست میں 1,078.3 ملی میٹر کی اصل بارش ہوئی ، جبکہ 30 ستمبر 2020 تک 720.4 ملی میٹر معمولی بارش ہوئی۔
اس طرح ریاست میں اس سال کے دوران ستمبر 2020 تک معمول کی سالانہ بارش کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ تلنگانہ کے محکمہ زمینی پانی کے مطابق ستمبر 2020 کے دوران 4.47 میٹر کی زیرزمین پانی کی سطح میں خالص اضافہ دیکھا گیا ہے۔ستمبر 2019 کے مقابلے میں اور یہ اضافہ عادل آباد کے سوا تمام اضلاع میں ریکارڈ ہوا ہے ، جہاں منفی 0.06 میٹر کی کمی نہ ہونے کے برابر دیکھی گئی ہے ۔ ریاست میں ستمبر 2020 کے دوران زمینی سطح کی اوسط سطح (ایم بی جی ایل) سے 5.38 میٹر نیچے ہے اور یہ 1.36 میٹر بی جی ایل ورنگل سے 16.10 میٹر بی جی ایل (سنگاریڈی) میں مختلف ہے۔ جی ڈبلیو ڈی کے مطابق مئی 2020 کے مقابلہ میں ستمبر 2020 کے دوران زمینی پانی کی سطح میں اوسطا 5.90 اضافہ دیکھا گیا اور یہ اضافہ تمام اضلاع میں 1.15 میٹر وانپرتی سے میدک میں 10.09 میٹر تک دیکھنے میں آیا ہے۔
محکمہ کی جانب سے جاری کردہ ان اعداد شمار کے بعد عوام میں ایک قسم کا اطمینان دیکھا جارہا ہے جس کی کئی ایک وجوہات ہیں لیکن سب سے اہم وجہ شہروں میں ان افراد کےلئے راحت کا سامان ہے جن کا زیادہ انحصار بورویل پر ہوتاہے ۔گزشتہ چند برسوں کے دوران جہاں موجودہ بورویل سے پانی نہیں آرہا تھا وہیں حکومت کی جانب سے نئے بورویل کی کھدائی پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ حکومت کی جانب سے عاید کردہ اس پابندی کی وجہ سے ہمہ منزلہ عمارتوں کےلئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔