حیدرآباد : تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں چہارشنبہ کو کھدائی کے دوران مٹی کا ایک ٹیلہ گرنے سے کم سے کم 10مزدور ہلاک ہو گئے۔
مہاتما گاندھی راشٹریہ گرامن روزگارگیارنٹی یوجنا کے تحت کام کرنے والے دیگر پانچ لو گ اس حادثہ میں اس وقت زخمی ہو گئے،جب مزدور یہاں سے قریب 180کلو میٹر دور واقع ٹیلارو گاؤں میں ایک چینل کی کھدائی کر رہے تھے۔حکام نے بچاؤ و راحت کاری کے کام کا آغاز کر دیا اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروایا۔
اس حادثہ پر تلنگانہ کے وزیر آعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔اور انہوں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کے خاندان والوں کی ہر ممکن مدد کریں اور زخمیوں کا بہتر علاج کر وائیں۔