حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 84 فیصد سے تجاوز کرگئی کیونکہ ریاست میں ایک بار پھر نئے مثبت واقعات کی روزانہ گنتی سے زیادہ صحت یابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے مجموعی طور پر2243 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد193360 ہوگئی ہے ۔
اس کے ساتھ ہی ریاست کی صحت یاب کی شرح قومی اوسط 83.27 فیصد کے مقابلے میں 84.08 فیصد ہوگئی۔ مزید تلنگانہ میں گیارہ افراد کورونا سے دم توڑ گئے ۔جس سے ہلاکتوں کی تعداد 1127 کردی۔ ریاست میں اموات کی شرح قومی اوسط 1.57 فیصد کے مقابلے میں 0.58 فیصد ہے۔ تازہ مثبت واقعات کے ساتھ ریاست میں مریضوں کی تعداد 1386911 ہوگئی جن میں سے 29326 فعال مریض ہیں۔
تازہ ترین معاملات میں سے 298 گریٹر حیدرآباد میں ریکارڈ کیے گئے۔ مسلسل چوتھے دن ریاست کے دارالحکومت میں 300 سے کم مریض دیکھنے میں آئے۔ ضلع میڈچل ملکاجگیری میں سب سے زیادہ تعداد 176 ریکارڈ کی گئی اس کے بعد رنگاریڈی (172) ، نلگنڈہ (141) ، کریم نگر (103) ، بھدرری کوٹھھاڈیم (102) ، کھمم (93) ، سدی پیٹ (92) اور ورنگل اربن (85) ریکارڈ ہوئے ہیں۔ گورنمنٹ کے زیر انتظام چلنے والی 17 لیبارٹریوں ، 43 خانگی لیبارٹریوں اور 1076 ریپڈ اینٹیجن ٹسٹ مراکز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 بجے ختم ہونے والے 55359 ٹسٹ کئے۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کے دفتر سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق ، فی لاکھ آبادی کے ٹسٹ کیے گئے نمونے مزید بہتر ہو کر 80494 ہو گئے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ریاست کے لئے روزانہ جانچ کا ہدف 5600 ہے جو 140 یومیہ فی دن ہے۔