Tuesday, April 22, 2025
Homesliderتلنگانہ میں کورونا کے 2256نئے معاملات درج

تلنگانہ میں کورونا کے 2256نئے معاملات درج

- Advertisement -
- Advertisement -

  حیدرآباد: تلنگانہ میں ہفتہ کو کورونا کے 2256نئے معاملات درج کئے گئے۔اس طرح ریاست میں اس وبا کے جملہ معاملات کی تعداد77,513ہوگئی ہے۔گذشتہ روز 14افراد کی اس سے موت واقع ہوئی۔ریاست میں تاحال کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد615تک جاپہنچی ہے۔ڈائرکٹر آف پبلک ہیلت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا کے جملہ متاثرین کی تعداد 77,513ہے۔تقریبا1091افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جن کو تلنگانہ کے مختلف اسپتالوں سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس طرح ریاست میں روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد54,330ہوگئی ہے۔

ریاست میں ہنوز 21ہزار سے زائد سرگرم معاملات ہیں۔اس بلیٹن کے مطابق 464نئے معاملات جی ایچ ایم سی حدود میں درج کئے گئے ہیں جبکہ ضلع رنگاریڈی میں 181،میڑچل ملکاجگری میں 138،کریم نگر میں 101،ورنگل اربن ضلع میں 187معاملات درج کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایل بی نگر کے رکن اسمبلی سدھیر ریڈی بھی کورونا سے متاثر ہوگیے۔ان کے گھر والوں کے بھی معاءنے کروایے گیے جس میں ان کی بیوی ،دو بیٹے اور باورچی بھی اس سے متاثرپایاگیا،بعد ازاں یہ تمام قطرنطینہ میں چلے گیے۔دریں اثنا کورونا کے بڑھتے ہویے معاملات کے پیش نظر میدک ضلع میں کل سے بلدیہ نے اپنے طور پر لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے جو اس ماہ کی 16تاریخ تک جاری رہےگا۔