حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کے مزید 1473 نئے مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں۔ڈائرکٹر صحت عامہ و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا کہ کل 8بجے شب تک 1473نئے مثبت معاملات درج کئے گئے۔ان نئے معاملات کے ساتھ ریاست میں کوویڈ19کے جملہ نئے معاملات کی تعداد 55,532تک جاپہنچی ہے۔اس وبا سے 8افراد کی موت ہوئی ہے۔
ان نئی اموات کے بعد ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 471تک جاپہنچی۔کورونا سے 774افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست بھر میں اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 42,106ہوگئی ہے۔
موجودہ طورپر 12,955افراد زیرعلاج ہیں۔عہدیداروں نے کہاکہ ریاست میں کورونا سے اموات کی شرح 0.85فیصد ہے۔تازہ طورپر نئے معاملات میں گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)حدود میں 506نئے معاملات درج کئے گئے۔ضلع رنگاریڈی میں 168،ورنگل اربن میں 111معاملات درج کئے گئے۔