حیدرآباد : تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی 23سالہ طالب علم جو پچھلے ہفتہ برطانیہ میں لا پتہ ہوگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اوجوال سریہر شاہ،جو ریاست تلنگانہ کے کھمم ضلع سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ لندن کی کوئین میری یونیورسٹی میں ایم ایس کی تعلیم حاصل کر رہا رتھا،22اگسٹ کو لاپتہ ہوگیا۔اس کے والد ادئے پرتاب جو بی جے پی کے ضلع کھمم یونٹ کے صدر ہیں،لندن جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سریہر شاہ،جو حیدرآباد کے بی آئی ٹی ایس پلانی سے گریجویشن کرچکا ہے،پچھلے سال لندن گیا تھا۔وہ ہر روز اپنے والدین سے فون پر بات کرتا ٹحٓ،آخری بار 21اگسٹ کو اپنی والدہ سے بات کی تھی۔اور اگلے ہی دن جب والدین نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہیں ملا۔لندن پولیس نے بعد میں انہیں اطلاع دی کہ ان کا بیٹا لا پتہ ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے شاید خود کشی کی ہے،لیکن کنبہ کے لوگ اس پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں۔کیونکہ اس کے اس انتہائی اقدام کی کوئی وجہ موجود نہیں ہے۔بی جے پی رہنما نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ وزارت خارجہ سے ضروری مدد فراہم کریں۔