سدی پیٹ: ہم نے بچپن میں چوہے اور بلی کی کئی کہانیوں کو اپنی دادی ماں سے سنا اور ایسی کہانیاں پڑھی بھی تاہم یہ ایک انوکھی کہانی ہے جس نے تمام کو حیرت سے دوچار کردیا ہے۔کئی افراد کایہ احساس ہے کہ بلی کا راستہ کاٹنا ان کے لئے بدشگون ہوتا ہے اور وہ اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں بلی اور کبوتر کی دوستی کی کہانی تمام کواپنی جانب راغب کررہی ہے جو ان دونوں کو دیکھنے کے لئے آرہے ہیں۔یہ بندھن انوکھا اور مثالی ہے۔دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیل میں سرگرم ہوتے ہیں۔ان کو دیکھنے والے کافی حیرت زدہ ہیں۔پُرجوش افراد ان کی جھلک پارہے ہیں جو دوسروں کو ان کی کہانی کے بارے میں بتارہے ہیں۔
اس بلی اور کبوتر کے مالک مہیش کا کہنا ہے کہ دونوں اس کے گھرمیں ہی بڑے ہوئے ہیں۔یہ 8ماہ کی بلی،چوہوں کے پیچھے کبھی دوڑتی ہوئی نظر نہیں آئی کیونکہ اس کو چوہے کھانا پسند نہیں ہے۔وہ کھیل میں کبھی کبوتر کو کبھی نقصان نہیں پہنچاتی اور پرانے دوستوں کی طرح دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے ہیں۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ یہ بلی غذا میں کیاکھاتی ہے تو انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ بلی بسکٹ کھاتی ہے اوردودھ پیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سدی پیٹ ضلع کے کئی علاقوں سے لوگ ان دونوں کو دیکھنے کے لئے ان کے گھر آتے ہیں۔یہ روسی نسل کی بلی ہے۔