- Advertisement -
- Advertisement -
آصف آباد: تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں پولیس اور مانوازوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کو دیکھ کر ماونوازوں نے فائرنگ کردی۔گذشتہ تین دن سے پولیس نے ضلع کے مانگی،گُنڈالی اورپنکڈی جنگلاتی علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی۔اس تلاشی مہم پر قبائلیوں نے تشویش کا اظہار کیا۔پولیس کو دیکھ کرفرار ہونے والے ماونوازوں کی شناخت ماوسٹ اسٹیٹ کمیٹی کے رکن بھاسکرکے طورپر کی گئی ہے۔