Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںتلنگانہ کے وزیر صحت ایٹیلا راجندر نے مر کزی حکومت سے ہیلتھ...

تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹیلا راجندر نے مر کزی حکومت سے ہیلتھ اسکیموں کے لئے فنڈ دینے کا مطالبہ کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹیلا راجندر نے آج مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کی ریاستی اسکیموں کو مناسب فنڈز دیکر مدد کرے۔انہوں نے آج دہلی میں مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن سے ملاقات کی اور انہیں تلنگانہ ریاست میں صحت کی سہولیات میں اضافہ کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، جن میں سکندرآباد کے گاندھی اسپتال اور حیدرآباد کے نیلو فر اسپتال میں سوپر اسپیشالیٹی بلاکس شامل ہیں۔اور اضلاع میں صحت کی خدمات کو بڑھانے کے لئے فنڈز طلب کئے۔

ہرش وردھن نے کہا کہ مرکزی حکومت،  ریاست تلنگانہ کے اضلاع میں پرانے اسپتالوں کو جدید بنانے میں مدد کرے گی اور دیگرہیلتھ کے  خدمات کے لئے فنڈ فراہم کرنے پر بھی غور کرے گی۔

بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے راجندر نے کہا کہ ”انہوں نے مرکز پر زور دیا کہ وہ ریاست میں صحت کی مختلف سہولیات کے لئے فنڈ مہیا کرے۔انہوں نے کہا،گاندھی اور نیلوفر اسپتالوں میں سوپر اسپیشالیٹی بلاکس کے قیام کے علاوہ،ہم نے مرکزی وزیر سے اپیل کی کہ وہ کھمم اور کریم نگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل کالج قائم کرنے میں مدد کریں۔

 انہوں نے مرکز سے نئے اضلاع کے اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے اور دیہاتوں میں صحت کے کیمپوں کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے مراکز کو ان گریڈ کرنے کی بھی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شاہراہوں پر ٹراما کئیر سنٹر قائم کرنے کی کو شش کی۔مرکز پر زور دیا گیا کہ وہ ریاست کے سی آر کٹس اسکیم کے ساتھ تعاؤن کریں۔ایٹیلہ راجندر نے مزید کہا کہ ورنگل میں کاکتیہ میڈیکل کالج اور آر آئی ایم ایس اسپیشالیٹی بلاکس عادل آباد میں کھو لے جائیں گے۔