Thursday, April 24, 2025
Homeتلنگانہتلنگانہ ہائی کورٹ نے ٹی ایس آر ٹی سی،جے اے سی کو...

تلنگانہ ہائی کورٹ نے ٹی ایس آر ٹی سی،جے اے سی کو عوامی جلسے کے انعقاد کی اجازت دی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے منگل کے روز ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی یونینز جے اے سی کو چہارشنبہ کے روز سرور نگر اسٹیڈیم میں جاری غیر معینہ مدت کی ہڑتال کے ایک جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ہائی کورٹ نے یہ حکم ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی یونین رہنماؤں کی طرف سے ایک عوامی جلسے کے انعقاد کی اجازت دینے کی درخواست دائر کرنے کے بعد جاری کیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں،یونین قائدین سے مذ کورہ اجلاس 2بجے سے شام 5بجے تک رکھنے کو کہا۔مقامی پولیس کی جانب سے اس عوامی جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کے بعد آر ٹی سی ملازمین یونینوں کے رہنماؤں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

درخواست میں ٹی ایس آر ٹی سی یونینوں کے رہنماؤں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ انہیں دوپہر 2بجے سے شام 6بجے تک جلسہ عام کرنے کی اجزت دیں۔تاہم عدالت نے اس وقت میں ایک گھنٹہ کی کمی کردی اور یونین رہنماؤن سے شام 5بجے تک اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی۔