کر نول: تلگو دیشم کے ایک اُمیدوار اور ایک پولس سب انسپکٹرہفتہ کو اُس وقت حادثاتی طور پر زخمی ہو گئے ،جب تلگو دیشم اُمیدوار کے سیکیو ریٹی گارڈ نے آندھرا پر دیش کے کگالو گاؤں میں جھڑپ کے دوران ہوا میں فائرنگ کی۔
یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب منترالایم حلقہ اسمبلی کے بر سر اقتدار پارٹی تلگو دیشم کے اُمیدوار تھیکا ریڈی انتخابی مہم کے تحت پارٹی کا جھنڈا لہرانے کگالو گاؤں گئے تھے۔جہاں وائی ایس آر کانگریس پارٹی (YSRCP)کے لیڈر اور موجودہ ایم ایل اے بالاناگی ریڈی کے حامیوں نے تلگو دیشم لیڈر اور اُنکے حامیوں کو روکنے کی کوشش کی ۔اس دوران دونوں گروپوں کے بیچ جھڑپ ہوئی ۔تھیکا ریڈی کے سکیوریٹی گارڈ نے ہوا میں گو لیاں چلائی ،غلطی سے وہ گولیاں تلگو دیشم لیڈر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرکے پیروں میں لگیں۔دو نوں کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔اس حادثہ کے بعد گاؤں میں تناؤ پیدا ہو گیا ۔حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لئے اضافی پولس دستوں کو تعینات کیا گیا۔
واضح رہے کہ گیارہ اپریل کو ریاست آندھرا پردیش میں لو ک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔