حیدرآباد۔ باہوبلی جیسی بلاک بسٹر فلموں کےعلاوہ کئی ایک مشہور فلموں میں ادکاری کے جوہر دیکھا چکی نمبر ون جنوبی اداکارہ انوشکا شیٹی نے فلم انڈسٹری میں 15 سال مکمل کیے اور ہمیشہ اپنی اداکاری سے ناظرین کو حیران کرنے میں کامیاب رہی۔ انوشکا نے پیریڈ ڈرامہ ، سسپنس تھرلر ، رومانٹک کامیڈی ، ہارر فلم جیسی تمام طرز کی فلمیں کیں اور بار بار اس نے اپنی ٹھوس اداکاری کا ثبوت دیا ہے۔ اپنی آنے والی فلم نشبدھم کے تشہری ایونٹ کے دوران خوبصورت اداکارہ نے کاسٹنگ کاؤچ کے بارے میں کھل کر بات کی جو تلگو فلم انڈسٹری میں موجود ہے۔
جنوبی ہندوستان کی کامیاب ترین اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کس طرح اس نے خود کو کاسٹنگ کاؤچ سے بچایا۔ ٹالی ووڈ ڈاٹ نیٹ نے انوشکا کے حوالے سے کہا ،میں تسلیم کرتی ہوں کہ یہ تلگو فلم انڈسٹری میں موجود ہے لیکن مجھے کبھی اس کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ میں راست گو تھی ۔باہوبلی اداکارہ نے یہاں تک کہا کہ ان کے واضح رویے سے کبھی کسی کو ان کے استحصال کا موقع نہیں ملے گا۔ میں ہمیشہ سیدھا اور صاف گو رہی ہوں۔ انوشکا نے کہا کہ اداکارہ کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ آسان طریقے اور کم شہرت چاہتے ہیں یا مشکل طریقے اور تفریحی صنعت میں طویل عرصے تک قائم رہیں۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ حالیہ برسوں میں بالی ووڈ میں اداکاراؤں کا استحصال کرنے کا ایک بہت بڑا ہنگا مہ منظر عام پر آیا تھا جس میں بالی ووڈ کے موجودہ اور ماضی کے کئی بڑے نام سامنے آئے تھے جس کے بعد عوام کو بالی ووڈ کا ایک گھناؤنا چہرہ بھی دیکھنا پڑا تھا ۔ کام کے محاذ پر انوشکا کے اپنے دلچسپ منصوبے ہیں۔ جلد ہی فلمساز گوتم واسودیو مینن کے ساتھ تامل-تلگو دو لسانی فلم کریں گی ۔ ایسی اطلاعات ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ انوشکا بہت متوقع فلم چندرموکھی 2 میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم کی ہدایات پی واسو کریں گے۔