نئی دہلی ۔ کورونا وائرس نئی قسم اومی کرون کی وجہ سے تیسری لہر فروری تک اپنے عروج پر پہنچ سکتی ہے جس کے ساتھ ملک میں مریضوں کی روزانہ تعداد ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، لیکن یہ دوسری لہر جیسی مہلک نہیں ہوگی ۔منیندرا اگروال آئی آئی ٹی کے سائنس دان نے کہا کہ کویڈ19 کی رفتار کے ریاضیاتی اعداد وشمار کوشامل کیا ہے جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نئی پیش قیاسی میں، نئے وائرسی اومی کرون کو شامل کیا گیا ہے۔نیزنئی قسم کے ساتھ ہماری موجودہ پیش قیاسی یہ ہے کہ ملک فروری تک تیسری لہر دیکھ سکتا ہے لیکن یہ دوسری لہر سے ہلکی ہوگی۔ اب تک ہم نے دیکھا ہے کہ اومی کرون کی شدت ڈیلٹا وائرس میں نظر آنے والی جیسی نہیں ہے ۔
تاہم انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں ایسے معاملات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے جہاں اس قسم کے کئی معاملات درج کیے گئے ہیں۔ اگروال نے مزید کہا کہ ابھی تک جنوبی افریقہ نے دواخانہ میں مریضوں کے داخل ہونے میں اضافہ نہیں دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ وائرس اور دواخانوں میں داخل ہونے سے متعلق مواد کا ایک تازہ سیٹ مزید ٹھوس شواہد حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔اگروال نے کہاایسا لگتا ہے کہ اگرچہ نئے وائرس نے بہت زیادہ منتقلی ظاہر کی ہے، لیکن اس کی شدت ڈیلٹا وائرس کی طرح نہیں ہے جس سے تشویش میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ جیسا کہ ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے دوران مشاہدہ کیا گیا ہے، ہلکا لاک ڈاؤن (رات کا کرفیو، ہجوم پر پابندیاں) بیٹا کو کافی حد تک قابو میں لاسکتا ہے ، شاید اومی کرون کے خلاف بھی یہی حکمت عملی کافی ہوگی۔محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کی حمایت یافتہ سترا ماڈل نے پہلے کہا تھا کہ اگر کوئی نئی شکل ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک اور منتقل ہونے والی، سامنے آتی ہے تو اکتوبر تک کورونا وائرس کی تیسری لہر ملک میں پھیل سکتی ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہواتاہم نومبر کے آخر تک کوئی نیا وائرس نہیں تھا۔
دریں اثنائ26 نومبر کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلو ایچ او) نے جنوبی افریقہ اور کچھ دوسرے ممالک میں پائے جانے والےکورونا وائرس کے مختلف قسم کا نام اومی کرون رکھا۔ڈبلیو ایچ او نے بھی اومی کرون کی مختلف قسم کو تشویش کی مختلف قسم کے طور پر درجہ بندی کی ہے۔ ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وائرس میں جینیاتی تبدیلی کی وجہ سے یہ کچھ مخصوص خصوصیات کا حامل ہو سکتا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ اس نئے قسم کی وجہ سے انفیکشن کی منتقلی میں اضافہ ہوا ہے، لیکن ابھی تک اس بارے میں کافی واضح نہیں ہے کہ آیا یہ شدید بیماری کا سبب بنے گا یا نہیں ۔ ہندوستان میں اب تک اومی کرون کے 21 مریض سامنے آئے ہیں، جن میں اتوار کو 17 شامل ہوئے ہیں ۔راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے نو افراد، مہاراشٹر کے پونے ضلع میں سات اور تنزانیہ سے دہلی پہنچنے والا ایک مکمل ویکسین شدہ شخص اس وائرس سے متاثر ہے ۔