Saturday, May 10, 2025
Homeبین الاقوامیتیل کی پیداوار میں کمی کرنے سعودی عرب کا اشارہ

تیل کی پیداوار میں کمی کرنے سعودی عرب کا اشارہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ سعوی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ اگرعالمی معیشت کےلیے ضروری ہوا اور تیل پیداوار کرنے والے دیگر ممالک بھی ایسا کریں تو سعودی عرب اپنی تیل پیداوار میں مزید کمی کرسکتا ہے۔سعودی وزیرتوانائی کے مطابق ،لچک اورحقیقت پسندی تیل کی پالیسی پرحاوی رہےگی۔الاقتصادیہ کے مطابق سعودی عرب اپنے موجودہ کوٹے کے حوالے سے تیل کی پیداوار کم کرے گا۔

تیل کی عالمی پیداوار میں مجموعی کمی 19.5 ملین بیرل تک ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر تیل مارکیٹ کا تقاضا ہوا اور تمام ممالک نے اجتماعی طور پر متوازن شکل میں تیل پیداوار میں کمی کا سمجھوتے کی پابندی کی تو سعودی عرب اپنے موجودہ کوٹے میں تیل کی پیداوار میں مزید کمی کرسکتا ہے۔ سعودی عرب کا موجودہ یومیہ کوٹہ 8.5 ملین بیرل کا ہے۔شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کا فارمولا تیل منڈی کی صورتحال بہتر نہ ہونے کی صورت میں اس بات کی اجازت دے گا کہ یہ گروپ پیداوار میں مزید کمی کا فیصلہ کرے اور اس امرکی راہ بھی ہموار کرے گا کہ تیل پیداوار میں کمی کے معاہدے میں توسیع کردے۔

سعودی وزیر توانائی نے بتایا کہ تیل پیداوارمیں کمی سے متعلق اوپیک پلس کے معاہدے کے باوجود سعودی عرب اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی اسکیما ت ملتوی نہیں کرے گا۔سعودی عرب تیل یومیہ 13 ملین بیرل تک تیل نکالنے کی صلاحیت حاصل کرنےکی اسکیمیں تیار کیے ہوئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوپیک پلس، جی 20 میں شامل ممالک اور پٹرول کے اسٹراٹیجک محفوظ سودوں میں حقیقی کمی سے تیل کی عالمی یومیہ پیداوار 19.5 ملین بیرل تک کم ہوجائے گی۔