Monday, June 9, 2025
Homeاسپورٹسثانیہ مرزا کی بیٹے کی پیدائش کے بعد میدان میں کامیاب واپسی

ثانیہ مرزا کی بیٹے کی پیدائش کے بعد میدان میں کامیاب واپسی

- Advertisement -
- Advertisement -

ہوبارٹ ۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد بین الاقوامی ٹینس میں کامیاب واپسی کرتے ہوئے یہاں کھیلے جارہے ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ثانیہ مرزا نے ڈبلس مقابلوں میں یوکرین کی اپنی ساتھی کھلاڑی ناڈیہ کیچانوک کے ساتھ پہلے مرحلہ کے مقابلہ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دو سال بعد واپسی کرنے والی ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی ناڈیہ نے جارجیا کی اوکاسانا کالش نیکووا اور جاپان کی میویوکاٹو کے خلاف ایک گھنٹہ 41 منٹ طویل مقابلہ میں 2-6,7-6(3),10-3 کی کامیابی حاصل کی۔

ثانیہ جوڑی کا ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلہ میں امریکی جوڑی وانیہ کنگ اور کرسٹینا مائیک ہالے سے سامنا ہوگا۔ جیسا کہ امریکی جوڑی نے اپنے مقابلہ میں اسپینی جوڑی جارجیا گارشیا اور سارا سوریبیس کو باآسانی راست سیٹوں میں 6-2,7-5 سے شکست دی۔ ثانیہ مرزا جوکہ دو سال کے وقفہ کے بعد مسابقتی ٹینس میں واپسی کی ہے لیکن 33 سالہ ثانیہ مرزا ان دو برسوں کے دوران زخموں کی وجہ سے کھیل سے دو ر رہیں جبکہ اپریل 2018ءمیں ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش بھی ہوئی ہے ۔ کامیابی کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ آج کا دن میری زندگی کا ایک اہم دن ہے۔ جیسا کہ میں نے ٹینس میں پھر ایک مرتبہ کامیاب واپسی کی ہے ۔