Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگجامعہ ملیہ اسلامیہ میں شروع ہوا ”اردوکا“ایک سالا فاصلاتی کورس

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شروع ہوا ”اردوکا“ایک سالا فاصلاتی کورس

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہندی یا انگریزی میڈیم کے ذریعہ اردو زبان میں ایک سالا کورس میں داخلہ کی پیش کش کی ہے۔اس کورس کا مقصد اردو سیکھنے کے خواہشمند افراد کے لئے ایک موقع فراہم کرنا ہے۔فاصلاتینظام  تعلیم کے اس کورس میں داخلہ سال بھر میں کسی بھی وقت لیا جا سکتا ہے،اس کورس میں طلباء کو اپنی سہولت کے مطابق اردو سیکھنے کی سہولت فرام کر نا ہے۔

اس کورس میں نام درج کر وانے کے لئے ہندوستانیوں کے لئے 100روپئے،سارک ممالک کے لوگوں کے لئے 20امریکی ڈالر اور دوسرے ممالک کے لئے 50امریکی ڈالر  رکھی گئی ہے۔ااس کے علاوہ اس کورس میں داخلہ لینے والوں سے ٹیوشن فیس نہیں لی جائے گی۔

داخلہ فارم اور پراسپیکتس اردو ڈائریکٹر آفس سنٹر برائے خطاطی کورس،سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لر ننگ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی 110025سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس کے لئے اپنے مکمل پتے کے ساتھ،دس روپئے کی ڈاک ٹکٹ والے 24 X 12   سنٹی میٹر کے لفافے کے ساتھ مذ کورہ پتے پر بھیجنا ہوگا۔یہ داخلہ فارم جامعہ ملیہ کی ویب سائیٹ http://jmi.ac.in/upload/centres/cdol/uccform.pdfسے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔