حیدرآباد: دہلی میں جامعہ اسلامیہ کے طلباء،جوشہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف مظاہروں کا چہرہ بن چکے ہیں،ان ہی میں سے دو طالبات، لدیدا سخالون فرزانہ اور عائشہ رائنا،حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اور دیگر مسلم رہنماؤں کے ساتھ ہفتہ کو حیدرآباد میں ایکاحتجاجی جلسہ عام میں شریک ہوں گی،اور جلسہ سے خطاب کریں گی۔مذ کورہ جلسے کا اہتمام کرنے والی یونائٹیڈ مسلم ایکشن کمیٹی نے جامعہ کی مذکورہ طالبات کو اس جلسہ عام میں خطاب کے لئے مدعو کیا ہے۔
اتوار کے روز جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے کلاف احتجاج کے دوران،ان دو طالبات نے اپنے مد دوست کو بچانے کے لئے لاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہلکاروں کے سامنے کھڑی تھیں،اور ان لڑ کیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
حیدرآباد میں،کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے دفتر دارالسلام میں ہفتہ کے روز منعقد ہونے والے اس جلسہ عام میں جماعت اسلامی سمیت مختلف مکتبہ فکر کے مسلم شخصیات،مذ ہبی اسکالر ز اور رہنما خطاب کریں گے۔منتظمین نے آسام سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے وکیل امان ودود کو بھی اس جلسہ میں شرکت اور خطاب کرنے کے لئے مدعو کیا ہے۔