Wednesday, April 23, 2025
Homesliderجدہ دھماکہ کے خاطیوں کی گرفتاری کےلئے کارروائی تیز

جدہ دھماکہ کے خاطیوں کی گرفتاری کےلئے کارروائی تیز

- Advertisement -
- Advertisement -

جدہ ۔خواجات قبرستان میں گزشتہ صبح ہوئے دھماکے کے بعد سعودی سکیورٹی حکام نے غیر مسلموں کے قبرستان کے اطراف سکیورٹی کا سخت پہرہ لگادیا ہے اور اس کے علاوہ سعودی پولیس حملہ آورکو تلاش کررہی ہے جس کےلئے کارروائی تیز تر کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ علاقے کی فوٹیج جاری کرتے ہوئے حکام نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ قبرستان کے اطراف امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔دوسری جانب اس واقعے کی تفصیلات کے علاوہ اس کے درپردہ مقاصد کے متعلق حکام کے بیان کا انتظار ہے ۔

مقامی میڈیا کے بموجب مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اپنا بیان جاری کیا ہے اور اس میں انہوں نے کہا کہ جدہ کے خواجات قبرستان پرحملہ بزدلانہ حرکت ہے یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب قبرستان میں کئی سفارتکار اور دیگر اہم لوگ موجود تھے۔علاوہ ازیں مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ترجمان نے اس ضمن میں کہا کہ جدہ کے قبرستان میں ایک تقریب کے دوران جو دھماکہ ہوا وہ تخریب کاروں کی بزدلانہ کارروائی ہے اور ہم اس کی تحقیقات کررہے ہیں کیونکہ دھماکہ کے وست وہاں فرانسسیسی سفارتکار بھی موجود تھے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ حملے میں یونانی قونصلیٹ کا عہدیدارکے علاوہ ایک سعودی سکیورٹی عہدیدار بھی زخمی ہوئے ہیںجو اس موقع پر موجود تھے۔میڈیا نے کہا ہے کہ پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی یاد میں ہونے والی تقریب کے دوران یہ دھماکہ ہوا اور دھماکہ کے وقت فرانس کے علاوہ دیگر ممالک کے قونصلیٹ کے حکام موجود تھے۔

اس واقعہ کے بعد فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے جدہ شہر میں ایک حملے کے دوران کئی افراد زخمی ہوئے۔ اٹلی ، فرانس، برطانیہ اور یونان کے سفارتخانو ں کی جانب سے بھی مذمتی بیانات جاری کئے گئے ہیں اور ان بیانات میں قبرستان میں دھماکہ کے وقت موجود تمام افراد کی بہتر انداز میں شاندار مدد کرنے پر بہادر سعودیوں عہدیداروں سے اظہار تشکر کیا گیا ہے ۔ اور کہا گیا کہ دہشت گردوں کے تعاقب میں وہ سعودی حکام کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ جدہ میں غیرمسلموں کے جس قبرستان میں دھماکہ ہوا وہ 5 سال پرانا ہے ۔ اس میں متعدد ملکوں کے غیر مسلموں افرادکو دفنایاجاتا ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ اور پرتگال کے فوجیوں کی بھی یہاں قبریں موجود ہیں۔بعدازاں کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد نے قبرستان دھماکے میں زخمی ہونے والوں افراد کی عیادت کی اورکہا کہ خاطیوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔