Wednesday, April 23, 2025
Homesliderجدہ کی بندرگاہ پر قربانی کے 60 ہزار سے زیادہ بکرے پہنچ...

جدہ کی بندرگاہ پر قربانی کے 60 ہزار سے زیادہ بکرے پہنچ گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب میں جدہ بندرگاہ پر قربانی کے لیے 60 ہزار سے زیادہ بکرے پہنچ گئے6جہاز قربانی کے جانور لے کر جدہ اسلامی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوئے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور حج کرنے والوں کو قربانی کے جانورآسانی سے مہیا ہوں گے۔

وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے ماتحت مویشیوں کے ڈاکٹروں نے قربانی کے جانوروں کا طبی معائنہ ریکارڈ وقت میں مکمل کرلیا جس کے بعد جانوروں کو جہازوں سے اتارا گیاہے۔جدہ اسلامی بندرگاہ کی انتظامیہ نے سعودی مارکیٹ کی ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کو اتارنے، طبی معائنہ کروانے اور انہیں تاجروں کے حوالے کرنے میں مستعدی سے کام لیا ہے۔اسلامی بندرگاہ چوبیس گھنٹے ضروری اشیا لانے والے جہازوں کوہرممکن سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ اس سلسلے میں حفظان صحت کی تمام تدابیر روبعمل لائی جارہی ہیں۔