Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجلیان والا باغ قومی میموریل (ترمیمی) بل،آج راجیہ سبھا میں پیش کیا...

جلیان والا باغ قومی میموریل (ترمیمی) بل،آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: جلیان والا باغ قومی میموریل (ترمیمی) بل 2019،جو اگسٹ میں لوک سبھا سے پہلے ہی منظور ہوا تھا،منگل کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔بل میں جلیان والا باغ قومی یادگار چلانے والے ٹرسٹ کے مستقل ممبر کی حیثیت سے کانگریس کے صدر کو ہٹانے کی کو شش کی گئی ہے۔اس بل میں بطور معتمد، ”انڈین نیشنل کانگریس کے صدر“کا تذ کرہ ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور حکومت کو نامزد ممبروں کو ہٹانے کا اختیار دیا گیا ہے۔

یہ بل کانگریس کے احتجاج اور واک آؤٹ کے درمیان،اگسٹ میں لوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا۔اس بل میں یہ بتایاگیا ہے کہ اگر ایوان زیریں میں اپوزیشن کا کوئی رہنما موجود نہ ہونے کی صورت میں،سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے رہنما کومعتمد بنایا جائے گا۔اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو منظور کردہ ترامیم کو ووٹوں کی تقسیم سے شکست ہو ئی تھی۔

فی الحال،وزیر آعظم نریندر مودی ٹرسٹ کی سربراہی کرتے ہیں۔وزیر آعظم کے علاوہ کانگریس کے صدر،مرکزی وزیرثقافت،لوک سبھا میں قائد اپوزیشن،اور وزیر اعلیٰ اور پنجاب کے گورنر بورڈ میں شامل ہیں۔سنٹر کا یہ اقدام جلیان والا قتل عام کے صد سالہ سال میں آیا ہے،جو 13 اپریل1919 کو اس وقت پیش آیا تھا،جب بر طانوی فوج نے 13 اپریل 1919کو بیساکھی تہوار پر امرتسر میں ہزاروں پر امن مظاہرین کے ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔