Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگجماعت اسلامی ہندنے سی اے اے پر روک لگانے سے عدالت کے...

جماعت اسلامی ہندنے سی اے اے پر روک لگانے سے عدالت کے انکار پر مایوسی کا اظہار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) نے چہار شنبہ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)پر روک لگانے سے انکار پر مایوسی کا اظہار کیا۔چہار شنبہ کے روز جاری کردہ ایک میڈیا بیان میں،جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر محمد سلیم انجئیر نے کہا ”ہم توقع کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ آگے آئے گی اور سی اے اے کو روک کر ہندوستانی عوام کی مدد کرے گی،کیونکہ اس  غلطی کو دور کرنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔ہمیں سپریم کورٹ کے سی اے اے کے نفاذ پر پابندی سے انکار پر مایوسی ہوئی ہے“۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ گذشتہ مہینے میں مرکز کیلئے ان تمام در خواستوں کا جواب دینے کے لئے کافی وقت تھا اور سپریم کورٹ کو اپنا حتمی فیصلہ دینا چاہئے تھا۔ عدالت اس عرصے میں حکومت سے جواب لے سکتی تھی اور آج عدالت کی جانب سے حتمی فیصلہ دیا جانا چاہئے تھا۔یہ تاخیر مایوس کن ہے اور ہندوستانی عوام کے لئے انصاف میں تاخیر ہوئی ہے۔ہمیں امید ہے کہ جلد ہی سپریم کورٹ اس پر کارروائی کرے گی“۔

واضح ہو کہ،سپریم کورٹ نے چہار شنبہ کو شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے)،نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کے عمل میں ممنوعہ کو ئی حکم پاس کرنے سے انکار کر دیا،کیونکہ اس نے مرکز کو جوابی حلف نامہ داخل کرنے کے لئے چار ہفتوں کا وقت دیا ہے۔چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں بنچ نے بھی کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ کو آئین بنچ تشکیل دینے کے امکان کا اشارہ دیا۔