Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگجموں و کشمیر میں پولیس نے دہشت گرد تنظیم کے ایک نئے...

جموں و کشمیر میں پولیس نے دہشت گرد تنظیم کے ایک نئے گروپ کو بے اثر کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر: بارہمولہ سے جیش محمد کے عسکریت پسند کی گرفتاری کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں پولیس نے دہشت گرد تنظیم کے ایک نو تشکیل شدہ گروہ کو بے اثر کر دیا ہے،جس نے سیکیوریٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے تشدد کا منصوبہ بنایا تھا۔

بارہمولہ اولڈٹاؤن کے رہنے والے محسن منظور سلحیہ کو اتوار کے روز اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایاکہ وہ بارہمولہ ضلع میں دہشت گردی کی سرگرمیاں انجام دینے والے تین دہشت گردوں کے ایک نئے گروپ کا حصہ تھا۔

اس سے قبل اس گروپ کا ایک رکن ایک ماہ قبل پولیس مد بھڑ میں مارا گیا تھا،اس دوران اسپیشل پولیس آفیسر بلال بھٹ مارا گیا تھا اور پولیس کا ایک ایس آئی امر دیپ شدیدے زخمی ہواتھا۔دوسرا دہشت گرد کچھ عرصہ قبل ایک کارروائی میں گرفتار ہوا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تیسرے اور آخری ممبر کی گرفتاری کے بعد۔اس دہشت گرد گروہ کو توڑ دیا گیا تھا اور سیکیوریٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔