Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگجموں و کشمیر میں ہفتے سے 2جی انٹر نیٹ خدمات بحال کی...

جموں و کشمیر میں ہفتے سے 2جی انٹر نیٹ خدمات بحال کی جائیں گی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: جموں و کشمیرحکومت کے ایک بڑے فیصلے میں،ہفتے کے روز سے مر کزی ریاست کے تمام 20اضلاع میں 2جی انٹر نیٹ خدمات بحال کی جائیں گی۔پچھلے پانچ اگسٹ کے بعد خطے میں انٹر نیٹ رابطے کی یہ سب سے بڑی پیشرفت ہے،پانچ اگسٹ کو آرٹیکل370  کو منسوخ کرنے کے بعد مر کزی حکومت نے جموں و کشمیر میں موبائل انٹر نیٹ پر پابندی عائد کر دی تھیں۔

ہفتے کے روز سے جموں و کشمیر کے تما م 20اضلاع میں 2جی انٹر نیٹ خدمات بحال ہوں گی۔تما م پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ صارفین کو انٹر نیٹ تک ر سائی حاصل ہوگی۔اور یہ رسائی 301 وائٹ لسٹ ویب سائٹوں تک محدود ہوگی۔

جمعہ کے روز جاری کردہ ایک آر ڈر میں کہا گیا ہے کہ رسائی صرف وائٹ لسٹ سائٹوں تک ہی محدود ہوگی،کسی بھی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز تک نہیں۔ڈیٹا سروس، پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ موبائل کنکشن پر دستیاب ہوں گی،جہاں اسناد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے انٹر نیٹ کیو سک اور ای ٹر مینلز کے ذریعہ مہیا کی جانے والی مواصلات کی سہولیات،سیاحوں،طلباء اور تاجروں کے خصوصی انتظامات کے علاوہ جاری رہیں گی۔جموں و کشمیرحکومت کے پرسنل سکریٹری شیلین کبرا کے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات ہفتے کے روز سے نافذ العمل ہوں گی اور 31 جنوری تک نافذ رہے گی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام سروس پرووائڈرس (ٹی ایس پیز) پوسٹ پیڈ کنکشن کے لاگو اصولوں کے مطابق،پری پیڈ سم ہولڈرز کی اسناد کی تصدیق کے عمل کو جاری رکھیں گے۔حکومت کی جانب سے انٹر نیٹ پر پابندیوں کو ہر مر حلے میں نرمی کی جا رہی ہے۔14

جنوری کو،حکومت نے اعلان کیا کہ وادی کشمیر کے دس اضلاع میں سے دو اضلاع۔بانڈی پور اور کپواڑا۔اور جموں خطے کے تمام دس اضلاع میں 153وائت لسٹ وین سائٹوں کے لئے کم رفتار 2جی مو بائل انٹر نیٹ خد مات کو بحال کیا جائے گا۔

یہ اقدام  سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت سے جموں و کشمیر میں انٹر نیٹ پابندی پر نظر ثانی کرنے کا حکم دینے کے بعد کیا گیا ہے۔عدالت نے کہا تھا انٹر نیٹ،آئین میں بیان کردہ آزدی اظہار رائے کا حصہ ہے۔