سری نگر: جموں و کشمیر حکومت نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ چہارشنبہ سے جموں خطے کے پانچ اضلاع میں 2جی موبائل رابطے کی بحال کی گئی،جبکہ براڈ بینڈانٹر نیٹ کی سہولیات ”ضروری خدمات سے نمٹنے والے تمام ادارے“کے ساتھ ساتھ اسپتالوں،بینکوں اور ہو ٹلوں،سفری اداروں، وغیرہ میں بحال کی گئی۔
تاہم،پرنسپل سکریٹری،ہوم،شالین کابرا کے جاری کر دہ حکم میں کہا گیا ہے کہ صارف کسی بھی سوشیل میڈیا سائٹ اور میسیجنگ کی خدمات تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔کشمیر ڈویژن میں براڈ بینڈ کنکشن بحال کرنے پر،یہ ہدایت دی گئی کہ ”اس طرھ کی سہولت فراہم کرنے سے پہلے،آئی ایس پی،ان ضروری سائتوں کی مطلوبہ فائر وال لگائے کی اور وائٹ لسٹ کرے گی“جو سرکاری ویب سائٹوں اور ضروری خدمات سے نمٹنے والی ویب سائٹوں تک پہنچ کو یقینی بنا ئے گا۔
حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر میں عام عوام،طلباء وغیرہ کے لئے 844 ای ٹر مینلز قائم کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سیاحوں کے لئے 69خصوصی کاؤنٹرز کے علاوہ،مختلف امتحابات کے لئے مختلف جی ایس ٹی ریٹرن اور در خواست فارموں کو پر کرنے کے لئے الگ الگ ٹر مینلز کے علاوہ سرکاری دفاتر اور اسپتالوں میں بھی انٹر نیٹ کی رسائی جاری رہے گیاور ڈویژنل انتظامیہ 400 اضافی انٹر نیٹ کیو سک قائم کئے جائیں گے۔کیوسک ایسے بوتھ ہوتے ہیں،جن میں انٹر نیٹ کام کرتا ہے،تاکہ ضروری کام کر سکیں۔
تمام اداروں اور سرکاری دفاتر میں براڈ بینڈ خدمات دوبارہ شروع کی جائیں گی۔جموں خطہ،”جموں،سمبا،کٹھوۂ،ادھم پور اور ریسی کے اضلاع میں،ای بینکنگ سمیت وائٹ سائٹوں تک رسائی کے لئے پوسٹ پیڈ موبائلوں پر 2جی موبائل کنکشن کی اجازت ہوگی۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ”مذکورہ بالا رہنما اصول 15جنوری 2020سے نافذ العمل ہوں گے اور 07دن کی مہلت تک نافذ العمل رہیں گے،جب تک کہ اس میں پہلی ترمیم نہ کی جائے۔
5اگسٹ کو جموں و کشمیر میں انٹر نیٹ خدمات معطل کردی گئیں تھیں،جب مرکز نے آئین کے آرٹیکل 370کو منسوخ کرکے سابق ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں،جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم،جموں میں گذشتہ برس اکتوبر میں براڈ بینڈ خدمات کو بحال کیا گیاتھا،جبکہ لداخ میں،موبائل اور براڈ بینڈ خدمات دونوں کو بحال کیا گیا تھا۔