جموں و کشمیر: جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کو ہتانے کے خلاف خواتین سری نگر میں احتجاج کر رہی تھیں۔مظاہرین میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کی بیٹی صفیہ عبد اللہ خان اور بہن ثریا شامل تھیں،پولیس نے ان دونوں سمیت متعدد خواتین کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
یہ تمام خواتین جموں و کشمیر کے خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے کی مخالفت کر رہی تھیں۔یہ خواتین ہورڈنگز کے ساتگھ لال چوک پر پرتاپ پارک میں جمع ہو گئیں،اس کے بعد انہوں نے مظاہرہ کرنا شروع کیا۔پولیس وہاں پہنچی اور خواتین کو منتشر کر دیا اور ایک درجن سے زائد خواتین کو اپنی تحویل میں لیا۔
واضح ہو کہ فاروق عبد اللہ اور ان کے فرزند عمر عبد اللہ پہلے ہی زیرحراست ہیں۔فاروق عبد اللہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔