Monday, June 9, 2025
Homesliderجنسی ہراسانی کے الزام میں دہلی  یونیورسٹی  اسوسی ایٹ پروفیسر  معطل

جنسی ہراسانی کے الزام میں دہلی  یونیورسٹی  اسوسی ایٹ پروفیسر  معطل

- Advertisement -
- Advertisement -

 نئی دہلی ۔ دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے کالج آف ووکیشنل اسٹڈیز کے ایک اسوسی ایٹ پروفیسر کو ایک خاتون ساتھی کی طرف سے ان پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کے تحت معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈی یو کے وائس چانسلر یوگیش سنگھ نے کہا کہ یونیورسٹی نے جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات کی بنیاد پر کی گئی سفارش کے بعد ملزم استاد کو معطل کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا اس معاملے کی جلد تحقیقات کی جائیں گی۔ ایک طرف وائس چانسلر نے ملزم پروفیسر کی معطلی کی تصدیق کی ہے تاہم پروفیسر نے  کہا ہے کہ انہیں ابھی تک ایسا کوئی معطلی کا خط موصول نہیں ہوا۔

 کالج کے کئی اساتذہ نے  کہا ہے کہ ملزم اسوسی ایٹ پروفیسر کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے کئی مقدمات درج ہیں۔ ان اساتذہ نے  کہا ہے کہ تین خواتین اساتذہ نے یہ الزامات لگائے ہیں جن میں سے ایک کا تعلق رامجس کالج اور دو کا تعلق کالج آف ووکیشنل اسٹڈیز سے ہے۔ کالج گورننگ باڈی نے جنسی ہراسانی کے مقدمات درج ہونے کے بعد ایک داخلی شکایات کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کی سفارش کے بعد اب ملزم پروفیسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اسی وقت دہلی حکومت کی درج فہرست ذاتوں/ درج فہرست قبائل کی بہبود کمیٹی نے ریاستی محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاشی طور پر کمزور طبقات  ای ڈبلیو ایس کے طلباء کے لیے داخلہ ٹسٹ دینے سے انکار کرنے والے  خانگی  اسکولوں کے خلاف جووینائل جسٹس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرے۔

 ایس سی ،ایس ٹی ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین ویشیش روی نے  کہا ہے کہ کمیٹی کی ہدایات پر محکمہ تعلیم نے  ای ڈبلیو ایس کے طلباء کے لیے داخلہ ٹسٹ لینے سے انکار کرنے والے خانگی  اسکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ نوٹس جاری کرنے کے بعد بھی کچھ خانگی  اسکولوں نے  ای ڈبلیو ایس طلباء کے لیے داخلہ ٹسٹ نہیں لیا ہے اور انہیں مفت یونیفارم، کتابیں وغیرہ نہیں دی ہیں، اس لیے کمیٹی نے دہلی کے محکمہ تعلیم سے ایسے خانگی  اسکولوں کے خلاف شکایت موصول ہونے پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔