Sunday, June 8, 2025
Homesliderجو دھان اور گیہوں میں برق نہیں کرسکتے وہ کسانوں کا بھلا...

جو دھان اور گیہوں میں برق نہیں کرسکتے وہ کسانوں کا بھلا کیا کریں گے :جوگیندر

- Advertisement -
- Advertisement -

پھگواڑہ ۔ہندوستان کے موجودہ صورت حال میں یہ بھی اپنی جگہ مسلمہ حقیقت ہے کہ مرکز کے زیادہ تر وزراءکو زراعت کی سمجھ ہی نہیں ہے۔دریں اثناءپنجاب کے سابق وزیر اور جوگندر سنگھ مان نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکز کے زیادہ تر وزراءکو زراعت کی سمجھ نہیں ہے اور اس لئے کسانوں اور مرکز کے مابین تعطل برقرار ہے ۔

یہاں جاری بیان میں پنجاب ایگرو انڈسٹریز کارپوریشن کے وارڈ رکن مان نے کہا کہ مودی حکومت کے60 فیصد سے زیادہ وزراءکا تعلق کسان برادری سے نہیں ہے اور انہیں زراعت یا اس سے متعلقہ سرگرمیوں کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ جوگیندر سنگھ مان نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر دھان اورگیہوں کی فصل میں فرق نہیںکرسکتے اس لیے ان سے کسانوں کی بھلائی کی امید نہیں کی جانی چاہئے ۔

جوگیندر مان نے کہا کہ مرکزی وزیر کسانوں کی حالت نہیں جانتے لہٰذا وہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ کسان زرعی قوانین کے مخالف کیوں ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ کسانوں اور مرکزی حکومت کا تصادم برقرار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت بے حس ہے لہذا کوئی حل نکلنے کا امکان بھی کم ہے ۔

مان سنگھ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے چیف منسٹر ہریانہ اورمرکزی حکومت کی آنکھ میں آنکھ ملاکر بات کررہے ہیں اور وہ کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ کسانوں کے مفادات محفوظ رہیں۔