Sunday, June 8, 2025
Homesliderجوس بٹلر کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کے لئے تیار

جوس بٹلر کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کے لئے تیار

- Advertisement -
- Advertisement -

ابوظبی: چینائی سوپر کنگز کے خلاف عمدہ بیٹنگ کے بعد مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے راجستھان رائلز کے جارحانہ بیٹسمین جوزبٹلر نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کے لئے کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کے لئے تیار ہیں۔ راجستھان رائلز کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوس بٹلر نے چینائی کے خلاف کامیابی کے بعد کہا کہ وہ ٹیم کے لئے کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کے لئے تیار ہیں۔ گزشتہ رات راجستھان نے چینائی کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ بٹلر نے آئی پی ایل میں اپنی 11 ویں نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر ناقابل شکست70 رنز بنائے ۔ انہوں نے اسمتھ کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لئے 98 رنزکی شراکت ایسے وقت میں نبھائی جب ٹیم کے ابتدائی تین وکٹیں جلد گرگئی تھیں اور ٹیم بحرانی صورت حال کی سمت آگے بڑھ رہی تھی ۔ انھیں مین آف دی میچ بھی منتخب کیا گیا۔ اسمتھ نے ناٹ آؤٹ 26 رنز بنائے ۔

بٹلر نے کہا کہ میں فتح سے خوش ہوں۔ میچ میں تیزکھیلنے کی کوشش کی۔ مجھے نہیں لگتا تھا کہ یہ میرا آخری میچ ہے ۔ میں نے ایک نیا انداز اپنایا۔ اس نے میرے لئے اچھا کام کیا جب تک کہ آپ پر رنز بنانے کا دباؤنہ ہو آپ کو ہمیشہ اپنے آپ پر اعتماد کرنا چاہئے ۔

جوس بٹلر نے شروع میں راجستھان رائلز کے لئے اننگز کا آغاز کیا لیکن اب وہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنے آئے ہیں جب روبن اتھپا کے بیٹنگ آرڈر میں اوپر روانہ کرنے کے بعد پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کے مفاد کے لئے کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کے لئے تیار ہیں۔بٹلر نے اس سیزن میں کھیلے گئے9 میچوں میں32 .35 کی اوسط سے262 رنزبنائے ہیں۔ اس دوران آئی پی ایل میں کھیلے گئے 54 میچوں میں انہوں نے 35.05 کی اوسط سے 1648 رنز بنائے ہیں۔ جس میں 11 نصف سنچری شامل ہیں۔