Wednesday, April 23, 2025
Homesliderجونیئر کالجوں میں شفٹ سسٹم میں کام ہونے کا امکان

جونیئر کالجوں میں شفٹ سسٹم میں کام ہونے کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ کی  ریاستی حکومت جلد ہی جونیئر کالج کھولنے کے لئے میدان تیار کررہی ہے۔ اس نے جونیئر کالجوں کو شفٹ کی بنیاد پر چلانے کے لئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سکریٹری کے مطابق  ایک بار جب ریاستی حکومت نے تجاویز کو منظوری دے دی ہے  تو  دوسرے سال کے طلبہ کے لئے کلاسز صبح آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک چلائی جائیں گی ، جبکہ پہلے سال کی کلاسز ایک بجے سے شام 5.30 بجے تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ایم پی سی اور بی پی سی کے طلبا کو انٹر نصاب سے مضامین سے وہ سبق ہٹا دیئے ہیں جو سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے پہلے ہی ختم کردیئے تھے۔ لہذا ، JEE اور NEET کے امتحانات میں شرکت کے دوران طلباء کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ ریاست تلنگانہ میں کورونا بحران اور وبائی مرض کی روک تھام کےلئے حکومت کی جانب سے ہر اس اقدام کو منظوری دی جارہی ہے جوکہ ایک جانب وائرس کے پھیلاؤ کوروکے اور دوسری جانب معاشی بحران کو ختم کرنے میں آمدنی کے ذرائع کو یقینی بنائے ۔

اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کی موجودگی کو یقینی بنانے کےلئے حکومت کی جانب 50 فیصد عملہ کو ڈیوٹی انجام دینے کی سہولت دی ہے اس طرح رواں ہفتہ تلنگانہ میں تعلیمی مراکز میں 50 فیصد عملہ کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ طلبہ کےلئے آن لائن کلاسزکےلئے اسمارٹ فونس، دوردرشن اور دیگر ذرائع کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

اسکولوں اور کالجوں کے نصاب میں کمی کرنے کےلئے علاوہ گزشتہ چند ماہ سے جو آن لائن کلاسز ہورہے ہیں اس کی وجہ سے کئی اساتذہ نے اپنے اسباق کو مکمل کرتے ہوئے کئی ایک مضامین  میں نصاب کو تقریباً   مکمل بھی کرلیا ہے۔