Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 63فیصد رائے دہی ہوئی

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 63فیصد رائے دہی ہوئی

- Advertisement -
- Advertisement -

رانچی: جھار کھنڈ میں ہفتے کے روز 13اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کے پہلے مر حلے میں تقریبا ً63 فیصد رائے دہی ہوئی۔ماؤ نوازوں کے بائیکاٹ کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے،رائے دہندگان اپنے ووٹوں کا استعمال کرنے کے لئے صبح سے ہی پولنگ بوتھس پر کثیر تعداد میں قطار بنائے کھڑے رہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق،رائے دہی کا تناسب 62.87 فیصدرہا۔سب سے زیادہ پولنگ 67.04 فیصد بشنو پور اور سب سے کم منیکا نشست پر 57.61 ریکارڈ کی گئی۔

ڈالٹن گنج اسمبلی نشست پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں اور کانگریس کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی۔کانگریس کے امیدوار کے  این۔ نے پولنگ بوتھ میں داخل ہونے سے روکنے کے بعد اپنا لائسنس یافتہ ریوالور ہوا میں لہرا دیا۔الیکشن کمیشن نے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے اور لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔

جملہ 37,78,963 ووٹروز میں سے 19,79,991 مرد تھے اور17,98,966 خواتین اور پانچ تیسری صنف کے تھے۔اس انتخابات میں 189 امیدوار دوڑ میں ہیں،جن میں 15خواتین شامل ہیں۔بھاوناتھ پور میں زیادہ سے زیادہ 28اور چترا نشست پر کم سے کم 9امیدوار تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق،پہلے مرحلے میں 4,892 بوتھس میں سے 4,585 دیہی علاقوں اور 307 شہری علاقوں میں واقع تھے۔پہلے مرحلے میں پولنگ بوتھس پر ویب کاسٹنگ کی سہولیات فراہم کی گئیں تھیں۔ووٹنگ کے لئے سیکیوریٹی کے موثر انتطامات کئے گئے تھے۔ہیلی کاپٹروں کا استعمال حساس علاقوں اور ماؤ ازم سے متاثر ہ علاقوں میں پولنگ افسران کو لانے اور لے جانے کے لئے کیا گیا تھا۔

پہلے مرحلے میں جن اہم امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا،ان میں جھارکھنڈ کے وزیر صحت رامچندر چندر ونشی،کانگریس کے ریاستی صدر رامیشور اوراؤں اور سابق وزیر اور بی جے پی امیدوار بھانو پرتاپ شاہی شامل ہیں۔

بی جے پی 12نشستوں پر انتخاب لڑ رہی ہے اور ایک نشست پر آزاد امیدوار کی حمایت کر رہی ہے۔کانگریس ،جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اتحادمیں مقابلہ کرنے والی آر جے ڈی نے ابالترتیب چار،چھ اور تین نشستوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں۔