Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجھارکھنڈ میں گائے ذبح کرنے کے شبہہ میں ہجوم نے کی تین...

جھارکھنڈ میں گائے ذبح کرنے کے شبہہ میں ہجوم نے کی تین لوگوں کی پٹائی

- Advertisement -
- Advertisement -

جھارکھنڈ : اتوار کو جھارجھنڈ کے ضلع کھونٹی میں تین دیہاتیوں پر ایک ہجوم نے گائے کے ذبح کے شبہہ میں حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور دوشدید زخمی ہو گئے،جنہیں زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس دوران پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی (چھوٹا ناگپور رینج) ہومکر امول وینو کانت کے مطابق،کلنتس بارلا،فلپ ہیرو اور فاگو کچھپ نامی تین دیہاتیوں کو جالتندا سوواری گاؤں میں صبح دس بجیایک گائے کی لاش سے گوشت نکالتے دیکھا گیا تھا۔اطلاع کے مطابق،اسی دوران گاؤں کے لوگوں کے ایک ہجوم نے ان تینوں دیہاتیوں کو مارنا شروع کیا۔جس میں سے ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے سلسلہ میں پانچ افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے،ان افراد کی گرفتاری کے بعد گاؤں والوں نے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اتوار کے روز کررا پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا۔

وینو کانت نے بتایا کہ مقام واقعہ کے معائنہ کے دوران پولیس کو کوئی لاش نہیں ملی،لیکن اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ ان افراد سیہجوم نے مار پیٹ کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

اطلاع کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں ہجو می تشدد سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،پچھلے تین سالوں میں کم از کم 21افراد کی ہجومی تشدد میں موت ہو چکی ہے۔جبکہ صرف ستمبر 2019 میں ریاست بھر میں ہجومی تشدد کے تین واقعات درج ہوئے ہیں۔