نئی دہلی: جہیز کے لئے اپنے شوہر اور سسرال والوں کی جانب سے پریشا ن کئے جانے کے بعد ایک خاتون نے زہریلا مادہ کھا کر خودکشی کرلی۔پولس کے مطابق یہ حادثہ دہلی کے جنوب میں واقع سنگم وہار میں پیش آیا ۔جس میں ببیتا پاٹھک نامی خاتون کی موت ہو گئی۔
ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ یہ جہیز کا معاملہ ہے ۔اور اس خاتون نے اپنے شوہر اروند پاٹھک اور ان کے گھر والوں کی جانب سے جہیز کے لئے پریشان کئے جانے کے بعد ببیتا پاٹھک نے خودکشی کرلی۔
ڈی سی پی وجئے کمار نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر معاملہ درج کیا گیا ہے۔اور اروند پاٹھک سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
اتر پردیش کی رہنے والی ببیتا نے 6فبر وری 2018کو اروند پاٹھک سے شادی کی تھی۔ببیتا کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ شادی کے ایک مہینے بعد سے ہی اس کے سسرال والوں کی جانب سے اُسے جہیز کے لئے پریشان کیا جا رہا تھا۔
مہلوک ببیتا کے والد ہری شنکر پاٹھک نے کہا کہ اکثر اروند پاٹھک ان کی بیٹی کوانکے پاس سے دو لاکھ روپئے لانے کو کہتا اور ان کی بیٹی کے ساتھ بری طرح مار پیٹ کرتا تھا۔انہوں نے اروند پاٹھک اور اس کے گھر والوں سے اس مدے سے نمٹنے کی کو شش کی۔مگر انہوں نے پھر سے ببیتا کو پریشان کرنا شروع کردیا ۔اور اب اسے کھانے میں زہر دے کر مار ڈالا ۔