Monday, April 21, 2025
Homeبین الاقوامیجی 20 کا دوروزہ اجلاس ریاض میں ہوگا

جی 20 کا دوروزہ اجلاس ریاض میں ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ دنیا کی بڑی 20عالمی معاشی طاقتوں پر مشتمل گروپ 20 کے وزائے خزانہ و مالیات کا اجلاس آئندہ ہفتے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق جی 20 وزرائے خزانہ اجلاس کے لیے ایجنڈے کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں گروپ کے رکن ممالک کی حالیہ برسوں میں ہونے والی شرح نمو اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ مسودے میں کرونا وائرس کا ذکر شامل جس کے بارے میں ماہرین نے کہا ہے کہ کرونا نہ صرف چین بلکہ دوسری بڑی معاشی طاقتوں کی شرح نمو کو متاثر کرسکتا ہے۔ رکن ممالک اسے ایک خطرے کے طورپر دیکھتے ہیں۔

جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز عالمی معیشت پر تبادلہ خیال کے لیے ہفتے اور اتوار کو ریاض میں ملاقات کریں گے۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ چین کو کرونا جیسی مہلک وبا میں لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ چین میں اب تک کرونا سے 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور بیشتر ممالک کے شہریوں کی چین میں آمد ورفت بند ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق 2019ء کے آخر میں استحکام کی علامتوں کے بعد عالمی معاشی نمو 2020 اور 2021 میں معمولی حد تک بڑھنے کی توقع کی جارہی ہے۔