Monday, April 21, 2025
Homeٹرینڈنگجی ایس ٹی کو فروغ دینے لاٹری کا عوام کو لالچ دینے...

جی ایس ٹی کو فروغ دینے لاٹری کا عوام کو لالچ دینے پرغور

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی  ۔ حکومت جی ایس ٹی نظام کو مستحکم کرنے کےلئے عوام کو لاٹری کا لالچ دینے کا منصوبہ بنارہی ہے اور اس کے تحت 10 لاکھ سے ایک کروڑ روپے کے درمیان لاٹری آفرز پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ خریداری کرتے وقت صارفین کو بل لینے کی ترغیب ملے۔ مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم (سی بی آئی سی) کے رکن جان جوزف نے کہا کہ گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے تحت ہر بل صارفین کو لاٹری جیتنے کا موقع فراہم کرے گا اور وہ ان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لئے ترغیب دلوائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نیا لاٹری سسٹم لے کر آئے ہیں۔ جی ایس ٹی کے تحت ہر بل کو انعام جیتنے والی لاٹری ٹکٹ سمجھا جائے گا۔ قرعہ اندازی کی جائے گی اور لوگ کہیں گے کہ 28 فیصد کی بچت سے کہیں زیادہ میرے پاس 1 کروڑ یا 10 لاکھ روپے جیتنے کا موقع ہے ۔ یہ صارفین کے طرز عمل کو تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔لاٹری سسٹم کے مطابق خریداری کا بل پورٹل پر اپ لوڈ ہوگا اور قرعہ اندازی خود بخود ہوگی اور خوش قسمت صارف کو آگاہ کیا جائے گا۔

 جی ایس ٹی کے تحت ، سامان اور خدمات پر 5 ، 12 ، 18 اور 28 فیصد ٹیکس عائد ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس کی اعلی شرح کے زمرے میں عیش و آرام اور عمومی سامان شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی زیرصدارت میں جی ایس ٹی کونسل اور ریاستی ہم منصبوں پر مشتمل ٹیم مجوزہ لاٹری اسکیم کا جائزہ لے گی۔ کونسل بلوں کے لئے کم سے کم حد کے بارے میں بھی فیصلہ کرے گی جو لاٹری میں شامل ہوں گی۔ منصوبے کے مطابق لاٹری کے لئے رقم کنزیومر ویلفیئر فنڈ سے آئے گی۔

جی ایس ٹی محصولات کی وصولی کو بڑھانے کے لئے اقدامات تجویز کرنے کے لئے حکومت نے عہدیداروںکی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔پینل کو یہ کام سونپ دیا گیا ہے کہ وہ جی ایس ٹی میں نظامی تبدیلیوں کی تجویز کرے جس میں چیک اور بیلنس بھی شامل ہے تاکہ غلط استعمال کی روک تھام ہوسکے اور رضاکارانہ تعمیل کو بہتر بنایا جاسکے۔ جی ایس ٹی کونسل کے سامنے 18 دسمبر کو پیش کی جانے والی اس کمیٹی کی رپورٹ میں وسائل بڑھانے کے لئے مستثنیٰ فہرست کی کمی کا مشورہ دیا ہے۔