Wednesday, April 23, 2025
Homesliderجی ایم ڈبلیو سی اور کے ایم سی کے 30 اپریل کو...

جی ایم ڈبلیو سی اور کے ایم سی کے 30 اپریل کو انتخابات

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ اپریل کے سارے مہینے میں  انتخابی موڈ میں رہے گا جیسا کہ ریاستی الیکشن کمیشن نے  ورنگل اورکھمم میونسپل کارپوریشنوں کے علاوہ پانچ بلدیاتی انتخابات کے لئے اعلامیہ  جاری کردیا ہے  ۔ اعلامیہ کے بموجب   رائے دہی  30 اپریل کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 3 مئی کو ہوگی ، جس کے تمام نتائج اسی دن متوقع ہیں۔

جن 5 بلدیات میں انتخابات ہوں گے وہ بلدیات یہ ہیں- اچم پیٹ ، سدی پیٹ ، نکرکل ، جاڈچریلا اور کوٹھور۔یو ایل بیس کے علاوہ ایس ای سی نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی حدود میں لنگوجی گوڈا ڈویژن سمیت نو خالی آسامیوں کے لئے  بھی اعلامیہ جاری کیا۔

امیدوار آج  سے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل ہے۔ نامزدگیوں کی جانچ 19 اپریل کو کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 20 اپریل ہے۔ 1126221 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یوایل بی انتخابات میں 5,53,862 مرد ووٹر اور 5,72,121 خواتین ووٹر شامل ہیں ، اس کے علاوہ 236 دوسرے ووٹر بھی شامل ہیں۔ جملہ 1532 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔

علاوہ ازیں  جملہ7 یو ایل بی میں 248 وارڈوں کے لئے انتخابات ہوں گے۔ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے 66 وارڈز ، کھمم میونسپل کارپوریشن (60) ، اتچم پیٹ بلدیہ (20) ، سدی پیٹ بلدیہ (43) ، نکرکل بلدیہ (20) ، جدچیرلا بلدیہ (27) اور کوتھر میونسپلٹی (12) ہیں۔ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر انتخابی نوٹس جاری کرے گا جس میں وارڈوں کے ریزرویشن کا ذکرکیا جائے گا۔

مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 22 اپریل کو شائع کی جائے گی اور 30 ​​اپریل کو صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک رائے دہی  ہوگی اور اگر ضرورت ہوتو 2 مئی کو دوبارہ رائے شماری ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 3 مئی کو ہوگی۔