نئی دہلی ۔ مسائل سے پریشان جیٹ ایرویز کے ہزار سے زائد پائلٹس نے یکم اپریل سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر لائنز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام تر کوششیں رائیگاں گئی ہیں اور پائلٹ اور انتظامیہ کے درمیان کسی ایک نکتے پر اتفاق رائے نہیں ہو پائی ہے ۔
نیشنل آئی وگ جو کہ جیٹ ایرویز کے 1100 پائلٹس کی نمائندگی کر رہی ہے اس نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے حکام کے ساتھ بات چیت ناکام ہوئی ہے اور پائلٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہیں جو روکی ہوئی ہیں اسے فورا جاری نہ کیا گیا تو پائلٹس یکم اپریل سے احتجاج کرتے ہوئے پروازوں کو روک دیں گے ۔ جیٹ ایرویز کے حکام اور بینکس کے درمیان خاص کر ایس بی آئی کے ساتھ مسائل درپیش ہیں لہذا پائلٹس کی تنخواہیں بینکس میں ہنوز جمع نہیں ہوئی ہیں
دہلی اور ممبئی کے اوپن ہاؤز میں منعقدہ اجلاس کے بعد این اے جی نے مطلع کیا ہے کہ 31 مارچ تک پائلٹس کی تنخواہیں جاری نہیں کی گئی تو یکم اپریل سے جیٹ ایئر ویز کی پروازیں منسوخ کی جائیں گی ۔ دریں اثنا ممبئی سے موصولہ خبر کے موجب جیٹ ایروز کے حکام نے کہا ہے کہ پائلٹس کے احتجاج کے باوجود پروازیں معمول کے مطابق اپنی خدمات انجام دیں گے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی ۔ جیٹ ایرویز نے کہا ہے کہ وہ متبادل پائلٹس کے خدمات حاصل کر رہے ہیں اور امید ہے کہ حکام اور پائلٹس کے درمیان کشیدگی کے باوجود پروازوں میں کسی قسم کا کوئی خلل نہیں آئے گا۔