Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگجے این یو حملے میں زخمی ہوئیں ایشی گھوش سمیت 19طلباء کے...

جے این یو حملے میں زخمی ہوئیں ایشی گھوش سمیت 19طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اتوار کی شام ہونے والے تشدد سے ایک روز قبل،جے این یو طلبہ کی یونین کی صدر ایشی گھوش اور دیگر 19افراد کے خلاف یونیورسٹی کے سرور روم میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔3جنوری کے معاملے میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے،لیکن گھوش کا نام موجود نہیں ہے۔جبکہ بائیں بازو کے طلباء کے نام درج ہیں۔

4جنوری کو،جو حملہ اور سرور روم توڑنے کی ایف آئی آر ہے اس میں ایشی گھوش اور 7-8ساتھیوں کے نام ہیں۔یہ دونوں ایف آئی آر جے این یو انتظامیہ کی جانب سے درج کرائی گئیں۔جے این یو تشدد میں،کچھ طلباء اور اساتزہ سمیت34 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس تشدد میں ایشی گھوش کے سر پر گہری چوٹیں آئیں،جس کے بعد انہیں ایمس کے ٹراما سنٹر میں بھرتی کرنا پڑا تھا۔

دوسری طرف،مظاہرین نے گیٹ وے آف انڈیا اور تاج محل پیلیس ہوٹل میں،اتوار کی شام جے این یو میں ہو ئے حملے کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے،انقلابی گیت گائے۔اس دوران پولیس نے بتایا کہ وہ مظاہرین کو گیٹ وے آف انڈیا سے ہٹاکر آزاد میدان بھیج دیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ اتوار کی شب جے این یو کیمپس میں،لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخون سے لیس کچھ نقاب پوش افراد کیمپس میں داخل ہوئے اور طلبہ اور اساتذہ پر حملہ کیا اور کیمپس میں املاک کو نقصان پہنچایا ،بعد میں انتظامیہ کو پولیس کو طلب کر ا پڑاتھا۔

اطلاع کے مطابق،مذ کورہ حملے کی ذمہ داری ”ہندو رکشا دل“ نے لی ہے۔اس ہندو تنظیم نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ جے این یو میں اتوار کو ہوئی مارپیٹ انہی کے کارکنان نے کی ہے۔ہندو رکشا دل کے قومی صدر پنکی چودھری نے اس سلسلہ میں ایک ویڈیو جاری کیا ہے،جس میں انہوں نے کہا ہے کہ طلباء کی پٹائی کرنے والے ان کے کارکنان تھے اور آگے بھی وہ جے این یو میں ملک مخالف سرگرمیوں کو بر داشت نہیں کریں گے۔