Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںحسین ساگر سے متعلق گوگل میاپس میں کی گئی شرارت۔۔۔

حسین ساگر سے متعلق گوگل میاپس میں کی گئی شرارت۔۔۔

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد:ان دنوں فرقہ پرست عناصر جہاں مسلمانوں کے تاریخی مقامات اور مساجد کے نام تبدیل کرنے اور مسلمانوں کی قدیم یادگاروں کو متانے کے لئے کو شاں ہیں وہیں اب آن لائن بھی شرارت کی جارہی ہے۔ایسے ہی ایک حیرت انگیز واقعہ میں،حیدرآباد کے حسین ساگر جھیل کو، گوگل میاپ پر کئی دنوں تک ”جئے شری رام ساگر“ کے طور پر دکھایا گیا تھا۔حسین ساگر کو جئے شری رام ساگر کے نام سے دکھائے جانے پر لوگ حیرت زدہ ہو گئے اوراس سائبرغلطی کے خلاف ٹویٹر کے ذریعے اپنے غم و غصہ کا ظہار کیا۔

ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا ”حیدرآباد کا حسین ساگر اب جئے شری رام ساگر بن گیا ہے!مجھے حیرت ہے۔ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا ”شر پسندوں نے گوگل میاپس پر حیدرآباد میں واقع ”حسین ساگر“کا نام ”جئے شری رام ساگر“رکھ دیا۔جبکہ حسین ساگر کو ابراہیم قلی قطب شاہ نے بنوایا تھا اور یہ 1563میں تعمیر کیا گیا تھا۔

واضح ہو کہ اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں،گوگل نقشہ جات (میاپس) پر فروری میں حیدرآباد کے ہی سالار جنگ پل کو بدل کر ”چھتر پتی شیواجی پل“ کر دیا گیا تھا۔یہاں تک کے پل کے نیچے بہنے والی ندی کا نام بھی موچو کونڈا رکھا گیا۔جبکہ زیادہ تر لوگ اسے دریائے موسیٰ کہتے ہیں۔

حسین ساگرحیدرآباد،تلنگانہ کی ایک دل کی شکل والی جھیل ہے،جو 1563میں ابراہیم قلی قطب شاہ نے تعمیر کی تھی۔اس کے درمیان 1992میں گوتم بدھ کا ایک بڑا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔