حیدرآباد : الیکشن کمیشن نے پیر کو حضور نگر اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔شیڈول کے مطابق پرچہ نامزدگی پیر سے 30ستمبر تک ریٹرننگ آفیسر کے ذریعہ موصول ہوں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اکتوبر کو ہوگی،جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3اکتوبرہے۔21اکتوبر کو رائے دہی ہوگی اور 24اکتوبر کا رائے شماری ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
انتخابی عمل کے لئے تحصیلدارحضور نگر کے دفتر میں انتظامات کئے گئے ہیں۔یہ ضمنی انتخابات، اتم کمار ریڈی کے استعفیٰ دینے کی وجہ سے منعقد ہو رہے ہیں۔اتم کمار یڈی نلگنڈہ سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔
حکمراں ٹی آر ایس نے پہلے ہی اس نشست کے لئے اپنے امیدوار ایس سعیدی ریڈی کا اعلان کر دیا ہے،جنہوں نے 2018کے انتخابات میں اسی نشست سے الیکشن لڑا تھا،لیکن اتم کمار ریڈی سے ہار گئے تھے۔
کانگریس کی سابق رکن اسمبلی اور اتم کمار کی اہلیہ پدماوتی کا انتخاب ممکن ہے،جبکہ بی جے پی بھی ایک امیدوار تلاش کر رہی ہے جو اس نشست سے جیت سکتا ہے۔